کرکٹر شعیب اختر کے بڑے بھائی شاہد اختر انتقال کر گئے، نماز جنازہ آج اسلام آباد میں ادا کی جائے گی

بدھ 24 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق مایہ ناز فاسٹ بولر شعیب اختر کے بڑے بھائی شاہد اختر انتقال کر گئے، جس کی خبر سے کرکٹ حلقوں اور مداحوں میں افسوس کی لہر دوڑ گئی۔

مزید پڑھیں:بھارت اس بچے کی طرح ہے جو سب کو بلاتا ہے آؤ کھیلیں لیکن جیتنا صرف مجھے ہے، شعیب اختر کا بھارت پر طنز

شعیب اختر نے سوشل میڈیا پر اپنے بھائی کے انتقال کی اطلاع دیتے ہوئے گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ وہ انتہائی افسوس کے ساتھ یہ خبر شیئر کر رہے ہیں کہ ان کے پیارے بڑے بھائی شاہد اختر اللہ تعالیٰ کے حضور حاضر ہو گئے ہیں۔

سابق قومی فاسٹ بولر نے مداحوں اور عوام سے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ شاہد اختر کی کامل بخشش فرمائے اور انہیں جوارِ رحمت میں جگہ عطا کرے۔

مزید پڑھیں:شعیب اختر بمقابلہ محسن نقوی، پنڈی ایکسپریس کا یوٹرن

خاندانی ذرائع کے مطابق مرحوم شاہد اختر کی نمازِ جنازہ آج اسلام آباد کے ایچ ایٹ قبرستان میں ادا کی جائے گی، جس میں اہل خانہ، عزیز و اقارب، دوست احباب اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی شرکت متوقع ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پیراماؤنٹ اور وارنر برادرز ڈسکوری کے اربوں ڈالر کے انضمام کو عدالتی حکم سے روک دیا گیا

فیفا ورلڈ کپ 2026 جیتنے پر اسپین پر ڈالروں کی بارش، کتنا انعام ملا؟

کینیڈا میں جنگلاتی آگ بے قابو، دھوئیں نے امریکا کے کئی علاقوں کو لپیٹ میں لے لیا

سی پی ایل 2026، صائم ایوب جمیکا کنگز مین اسکواڈ کا حصہ بن گئے

پاکستان اور کینیڈا کا دوطرفہ تعلقات، تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق

ویڈیو

ایران کے وزیر داخلہ اسکندر مومنی پاکستان پہنچ گئے، وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے اہم ملاقاتیں متوقع

کراچی سو رہا تھا، مگر ’منی برازیل‘ جاگ رہا تھا، لیاری میں فٹبال فائنل کی رات کیسی گزری؟

نورین نیازی کے بیان پر عوام کا شدید غصہ، مولانا فضل الرحمان معافی نہ مانگنے پر بضد، کالعدم ایکشن کمیٹی کی بڑی سازش

کالم / تجزیہ

ورلڈ کپ ختم ہوا، کہانی نہیں

کیا واقعی کچھ ہونے والا ہے؟

ایک اور وکلا تحریک: ہماری توبہ، ہمیں معاف رکھیں