بل گیٹس کا جیفری ایپسٹین سے ملاقات سے قبل 3 خواتین کے ساتھ افیئرز کا اعتراف

بدھ 24 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مائیکروسافٹ کے شریک بانی بل گیٹس نے انکشاف کیا ہے کہ جیفری ایپسٹین کے ساتھ تعلقات سے قبل ان کے 3 مختلف خواتین کے ساتھ افیئرز رہے تھے، جنہیں بعد میں ایپسٹین نے مبینہ طور پر بلیک میلنگ کے لیے استعمال کرنے کی منصوبہ بندی کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: جیفری ایپسٹین نے ذاتی معاملات کو دباؤ کے لیے استعمال کرنے کی کوشش کی، بل گیٹس کا انکشاف

امریکی کمیٹی کی جانب سے بااثر شخصیات کے اختیارات کے ناجائز استعمال اور جنسی استحصال کی تحقیقات کے دوران جاری کی جانے والی اس گواہی کے مطاب بل گیٹس نے جن 3 خواتین کے نام لیے ہیں ان میں روسی برِج کھلاڑی میلا انتونووا، نیوکلیئر فزسٹ کریما نگماتولینا، اور میڈیکل انٹرپرینیور ڈاکٹر الیس جیکبز نیسلروڈ شامل ہیں۔

بل گیٹس کا کہنا ہے کہ سال 2013 میں سامنے آنے والی بعض ای میلز سے یہ واضح ہوتا ہے کہ ایپسٹین ان کے ان ماضی کے تعلقات کو بنیاد بنا کر بلیک میلنگ کی اسٹریٹیجی تیار کررہا تھا، جس کا مقصد اپنے سائنس ایڈوائزر کے لیے ایک بہترین ایگزٹ پیکج حاصل کرنا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: بل گیٹس نے جیفری ایپسٹین سے تعلق کو ’بڑی غلطی‘ قرار دیدیا، فاؤنڈیشن عملے سے معذرت

اس حوالے سے امریکی محکمہ انصاف کی پبلک ڈومین پر موجود دستاویزات اور ای میلز کے تبادلوں سے یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ ان خفیہ ملاقاتوں اور روسی لڑکیوں کے ساتھ تعلقات کو بل گیٹس کے خلاف ایک ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کی باقاعدہ کوششیں کی جارہی تھیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کا یو این سیکریٹری جنرل کی امیدوار سے رابطہ، یواین قراردادوں پر دیانتدارانہ عملدرآمد پر زور

اٹلی کی سپریم کورٹ نے پاکستانی نژاد لڑکی کے قتل کیس میں 5 رشتہ داروں کی سزائیں برقرار رکھ دیں

’صرف ڈگری نہیں، بچوں کی کردار سازی پر بھی توجہ دیں‘، عدنان صدیقی کا والدین کو نصیحت بھرا پیغام

2027 میں 9 نئے ایموجیز متعارف کرائے جائیں گے، اچار اور شہابِ ثاقب بھی شامل

حکومت نے بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے نئے سفری قوانین نافذ کر دیے

ویڈیو

عالمی شہرت یافتہ باکسر عامر خان کی لیاری آمد، فٹبال اور باکسنگ کے فروغ کے لیے اکیڈمی بنانے کا عندیہ

گورنر ہاؤس میں ’ارفع کریم اے آئی سمر کیمپ‘، جہاں بچے مستقبل کی ٹیکنالوجی سیکھ رہے ہیں

پاک فوج ملک کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کر رہی ہے، مولانا کا بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے، پشاور کے شہری

کالم / تجزیہ

دھڑکتے دل کا فون

کپتانی کا خبط: سیاست سے کھیل تک

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری