ایلون مسک 2 ہفتے بعد ہی کھرب پتی کا درجہ کیوں کھو بیٹھے؟

جمعرات 25 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک صرف 2 ہفتے بعد ہی ٹریلینئر (کھرب پتی) کے درجے سے محروم ہو گئے ہیں۔ سپیس ایکس اور ٹیسلا کے حصص کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے باعث ان کی مجموعی دولت 1.32 ٹریلین ڈالر سے گھٹ کر 957 ارب ڈالر رہ گئی۔

مزید پڑھیں:اسپیس ایکس کے ہزاروں شیئر ہولڈرز کی دولت میں غیرمعمولی اضافہ، ایلون مسک کھرب پتی بن گئے

رپورٹس کے مطابق سپیس ایکس کے حصص میں ایک ہی روز 16 فیصد کمی سے مسک کی دولت میں قریباً 240 ارب ڈالر کی کمی واقع ہوئی۔ تاہم وہ اب بھی دنیا کے سب سے امیر فرد ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ مسک کی دولت کا بڑا حصہ کمپنیوں کے حصص کی مارکیٹ ویلیو پر مشتمل ہے، اس لیے شیئرز کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ ان کی مجموعی دولت پر فوری اثر ڈالتا ہے۔

مزید پڑھیں:ایران پر حملوں میں ایلون مسک کے اے آئی ٹول گروک کے استعمال کا امریکی اعتراف

اس کے باوجود سرمایہ کار سپیس ایکس کے طویل المدتی منصوبوں، خصوصاً خلائی ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت اور چاند و مریخ سے متعلق منصوبوں کے باعث کمپنی کی مستقبل کی صلاحیت پر پُرامید ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp