حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ

جمعہ 26 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

حکومت نے فی الحال پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، پیٹرول اور ڈیزل کی موجودہ قیمتوں میں کوئی کمی نہیں کی گئی۔

موجودہ قیمتیں اور حکومتی مؤقف

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 299 روپے 78 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 311 روپے 78 پیسے پر برقرار ہے۔

یہ بھی پڑھیں:خام تیل کی قیمتوں میں مزید کمی، پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کتنی سستی ہوسکتی ہیں؟

وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری اور وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے اس سے قبل قیمتوں میں کمی کا عندیہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ وزیراعظم کی ہدایت ہے کہ عالمی منڈی میں قیمتوں میں کمی کا فائدہ براہِ راست عوام تک پہنچایا جائے، جس سے مہنگائی میں کمی لانے میں مدد ملے گی۔

وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے بھی حالیہ دنوں میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کا اشارہ دیا تھا۔

عالمی منڈی کی صورتحال

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں گراوٹ کا سلسلہ جاری ہے۔ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق امریکی خام تیل کی قیمت کم ہو کر 68.65 ڈالر فی بیرل جبکہ برینٹ کروڈ آئل کی قیمت 71.52 ڈالر فی بیرل پر آ گئی ہے۔

مزید پڑھیں:پیٹرولیم مصنوعات سستی، مگر ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی وعدوں تک محدود

اسی طرح ابوظہبی مربان کروڈ کی قیمت 65.98 ڈالر فی بیرل ریکارڈ کی گئی ہے۔ ماہرین کا ماننا ہے کہ عالمی طلب و رسد میں تبدیلی کے باعث یہ گراوٹ دیکھنے میں آئی ہے۔

اوگرا کی سمری اور حتمی فیصلہ

میڈیا رپورٹس کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 20 سے 50 روپے فی لیٹر تک ممکنہ کمی کی سمری تیار کر لی گئی تھی۔

تاہم اس ریلیف کا حتمی فیصلہ وزیراعظم کی جانب سے کیا جائے گا۔ عوام اب بھی حکومتی اعلان کی منتظر ہے کہ آیا عالمی منڈی میں ہونے والی کمی کا اثر کب تک ان کی جیبوں پر پڑے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یومِ آزادی کے موقع پر مزارِ قائد کی حفاظت کا اعزاز پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے کے سپرد

صدر آصف علی زرداری کی جانب سے 355 شخصیات کے لیے سول اعزازات کی سفارشات

14 اگست، پاکستان کا آزادی کی جانب سفر، 79 سالہ قربانیوں اور ترقی کا سفر

پاکستان اور فرانس کا کثیرالجہتی امور پر تعاون اور عالمی فورمز پر رابطہ مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

آزادی محض سرزمین کے حصول کا نام نہیں بلکہ عوام کے حقوق کا وعدہ پورا  کرنا  بھی ہے، بلاول بھٹو کا پیغام

ویڈیو

14 اگست، پاکستان کا آزادی کی جانب سفر، 79 سالہ قربانیوں اور ترقی کا سفر

آزادی محض سرزمین کے حصول کا نام نہیں بلکہ عوام کے حقوق کا وعدہ پورا  کرنا  بھی ہے، بلاول بھٹو کا پیغام

پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ نے بیکنہم میں یوم آزادی منایا، کھلاڑیوں کے قوم کے نام خصوصی پیغامات

کالم / تجزیہ

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی

انڈین خارجہ پالیسی کی ارتھی