بیجنگ کی بلند ترین عمارت ’سی آئی ٹی آئی سی ٹاور‘ سے طیارہ ٹکرا گیا

ہفتہ 27 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چین کے دارالحکومت بیجنگ کی بلند ترین عمارت ’سی آئی ٹی آئی سی ٹاور‘ سے ایک چھوٹا طیارہ ٹکرا گیا، جس کے بعد پولیس نے علاقے کو سیل کر کے سیکیورٹی انتہائی سخت کر دی ہے۔

مقامی وقت کے مطابق جمعہ کی شام 6 بجے کے قریب 108 منزلہ عمارت ’چائنا زون‘ میں ایک چھوٹے طیارے کے ٹکرانے کا واقعہ پیش آیا۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ٹکرانے کے دوران دھماکے کی آواز انتہائی شدید سنائی دی گئی۔ واقعے کے بعد عمارت کی بالائی منزلوں کے 2 شیشے کے پینلز کو نقصان پہنچا، جبکہ قریبی سڑک پر ایک بڑی شے کو نیلے ترپال سے ڈھانپا ہوا دیکھا گیا۔

پولیس کا سخت ردعمل

واقعے کے فوراً بعد درجنوں پولیس گاڑیاں اور فائر ٹرک موقع پر پہنچ گئے اور عمارت کی طرف جانے والے تمام راستوں کو سیل کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:مردان کے قریب پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ، 2 پائلٹ شہید

عینی شاہدین کے مطابق پولیس نے جائے وقوعہ پر موجود افراد کو فوٹوگرافی اور ویڈیو بنانے سے سختی سے منع کیا اور پہلے سے موجود ویڈیوز کو ڈیلیٹ کرنے کا حکم دیا۔

جب ایک پولیس افسر سے اس سیکیورٹی کی وجہ پوچھی گئی تو انہوں نے کوئی واضح جواب دینے کے بجائے اسے حساس معاملہ قرار دیا۔

سوشل میڈیا اور میڈیا پر سنسر شپ

اس واقعے کے بعد چینی سوشل میڈیا پر بھی معلومات کو تیزی سے ہٹایا جا رہا ہے۔ چینی ایپ ’شیانو ہنگ شو‘ پر عمارت کا نام سرچ کرنے پر حالیہ پوسٹس غائب ہیں، جس سے معاملے کی حساسیت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔

ابہام برقرار

بیجنگ کے وسطی علاقے میں فضائی حدود انتہائی حساس اور سخت پابندیوں کے حامل ہیں، جس کے باعث یہ واقعہ کئی سوالات کو جنم دے رہا ہے۔ تاحال یہ واضح نہیں ہو سکا کہ طیارہ تکنیکی خرابی کے باعث حادثے کا شکار ہوا یا یہ کوئی دانستہ عمل تھا۔

حکام کی جانب سے پائلٹ کی شناخت، جانی نقصان یا واقعے کی نوعیت کے بارے میں تاحال کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

دہری شہریت کے حامل مسافروں کے لیے پی آئی اے کی اہم ایڈوائزری جاری

امریکا نے طلبا اور غیر ملکی صحافیوں کے لیے ویزا قوانین سخت کردیے

مذہبی ہم آہنگی اور اتحادِ امت کی شاندار مثال، تمام مکاتب فکر کی ایک امام کے پیچھے نماز کی ادائیگی

کیا ٹرمپ کا نیا سکہ واقعی سونے کا بنا ہے؟

طالبان رجیم کس طرح بھارت سے پیسے لے کر دہشتگرد گروہوں سے پاکستان میں حملے کرواتی ہے؟ سابق افغان جنرل نے بتادیا

ویڈیو

کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کی جانب سے فیلڈ مارشل سے متعلق پروپیگنڈا، کشمیر پیپلز پارٹی کا، کیا ایسا ممکن ہوگا؟ پی ٹی آئی کا ایک اور یوٹرن

ماضی میں عدالتی احکامات پر مسمار ہونے والی عمارتوں سے متعلق سپریم کورٹ کے نئے فیصلے سے متاثرین کو کیا ریلیف ملے گا؟

نوکری اور پیسے تو سب لیتے ہیں، لیکن جہاں موت کا خطرہ ہو وہاں ہر کوئی نہیں جاتا، عامر نواز وڑائچ

کالم / تجزیہ

ہمارا جھوٹ اور ان کا جھوٹ

دھڑکتے دل کا فون

کپتانی کا خبط: سیاست سے کھیل تک