منشیات اسمگلنگ کی شرمناک کوشش، خاتون حساس حصے میں چھپائی گئی منشیات سمیت گرفتار

اتوار 28 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی ریاست کیرالہ کے ضلع تھریسور میں انسدادِ منشیات فورس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 خواتین سمیت 7 افراد کو منشیات اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار کر لیا، جبکہ مجموعی طور پر 308 گرام ایم ڈی ایم اے برآمد کر لی گئی۔

پولیس کے مطابق کارروائی کا آغاز تھریسور کے علاقے ونیام پرا میں معمول کی گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران ہوا، جہاں پالکڑ کے ایک ریزورٹ سے تھریسور آنے والی ایک سوئفٹ کار کو روک کر تلاشی لی گئی۔

 یہ بھی پڑھیں: بھارت منشیات فروشی کا گڑھ بن گیا، کروڑوں زندگیاں داؤ پر، امریکی انٹیلیجنس رپورٹ

تلاشی کے دوران ایک خاتون کے جسم کے حساس حصے میں مبینہ طور پر چھپائے گئے دو گرام ایم ڈی ایم اے برآمد ہوئے، جس کے بعد پولیس نے تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا۔

گرفتار ملزمان میں 26 سالہ شِفاس، 28 سالہ ودیا، 27 سالہ جِشنو اور 20 سالہ سری لکشمی شامل ہیں، جن کا تعلق گرووایور-پاورتی علاقے سے بتایا گیا ہے۔

ملزمان سے تفتیش کے بعد پولیس نے شِفاس کے گھر پر چھاپہ مارا، جہاں سے مزید 18 گرام ایم ڈی ایم اے برآمد ہوئی۔

مزید تحقیقات کے دوران پولیس نے چاوکڑ کے علاقے پنچرامکّو میں واقع ایک ایلومینیم فیبریکیشن ورکشاپ پر کارروائی کی، جہاں ایک پیکٹ میں چھپائے گئے 3 لفافوں سے مزید 288 گرام ایم ڈی ایم اے برآمد کی گئی۔

اس دوران پولیس نے شبیر (34)، انشاد (31) اور ٹی ٹی سومیش (25) کو بھی گرفتار کر لیا، جنہیں منشیات اسمگلنگ کے مبینہ نیٹ ورک کا حصہ قرار دیا جا رہا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے موبائل فونز سے حاصل ہونے والے شواہد کی مدد سے دیگر مشتبہ افراد تک رسائی حاصل ہوئی اور منشیات کی بڑی کھیپ برآمد کی جا سکی۔

حکام کے مطابق اس کارروائی میں مجموعی طور پر 308 گرام ایم ڈی ایم اے ضبط کی گئی، جسے حالیہ مہینوں میں تھریسور ضلع میں ہونے والی بڑی انسدادِ منشیات کارروائیوں میں سے ایک قرار دیا جا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

طیارے کے واش روم میں خرابی، پرواز دو بار ڈائیورٹ، مسافروں کا انوکھا سفر

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں یومِ آزادی کی شاندار تقریب، ندیم لونے والا کے سروں پر شائقین جھوم اٹھے، محسن نقوی بھی شریک

خضدار کے پہاڑی سلسلے میں سیکیورٹی فورسز کا بڑا آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک، متعدد زخمی

پاکستان کا 79واں یومِ آزادی، صوفی سٹی منڈی بہاؤ الدین میں عظیم الشان تقریب

وسیم اکرم کے بعد شاہد آفریدی کا کتا بھی لاپتا، مداحوں سے تلاش میں مدد کی اپیل

ویڈیو

آزاد کشمیر میں موجودہ صورتحال تشویشناک ہے، ماضی کی حکومتوں نے ذمہ داری نہیں نبھائی، نواز شریف

آبنائے ہرمز پر ایران کا قبضہ برقرار، عوام مہنگے پیٹرول کے لیے تیار ہوجائیں، صدر ٹرمپ کا امریکیوں کو پیغام

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

کالم / تجزیہ

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی