ملک بھر میں شدید گرمی اور حبس برقرار، چند علاقوں میں بارش کا امکان

پیر 29 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم گرم اور خشک رہے گا، جبکہ میدانی علاقوں میں شدید حبس کے باعث گرمی کی شدت مزید بڑھنے کا امکان ہے۔ تاہم بعض بالائی علاقوں اور پنجاب کے چند اضلاع میں شام اور رات کے اوقات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور گردونواح میں موسم گرم اور مرطوب (حبس زدہ) رہے گا، جس کے باعث شہریوں کو غیر ضروری طور پر دھوپ میں نکلنے سے گریز کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:کراچی میں گرمی کی شدت برقرار، محسوس ہونے والا درجہ حرارت 49 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا

خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں شدید حبس رہنے کی توقع ہے، تاہم دوپہر کے بعد بالائی اضلاع میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہ سکتا ہے۔

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم گرم اور خشک رہے گا اور میدانی علاقوں میں حبس کی کیفیت برقرار رہے گی۔ البتہ رات کے وقت سیالکوٹ اور نارووال میں چند مقامات پر تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

سندھ کے بیشتر اضلاع میں شدید گرمی، خشک موسم اور حبس برقرار رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے، جبکہ ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہ سکتا ہے۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم رہے گا، جبکہ وسطی علاقوں میں شدید گرمی کی لہر برقرار رہنے کا امکان ہے۔ جنوبی اضلاع میں جزوی ابر آلود موسم متوقع ہے۔

مزید پڑھیں:اسلام آباد میں موسلادھار بارش، نیو چٹھہ بختاور سمیت متعدد علاقے زیر آب، ریسکیو آپریشن جاری

ادھر آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی دن کے اوقات میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، تاہم شام اور رات کے وقت مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہ سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات نے شہریوں، خصوصاً بچوں، بزرگوں اور بیمار افراد کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے، پانی کا زیادہ استعمال کرنے اور شدید دھوپ میں غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کا یو این سیکریٹری جنرل کی امیدوار سے رابطہ، یواین قراردادوں پر دیانتدارانہ عملدرآمد پر زور

اٹلی کی سپریم کورٹ نے پاکستانی نژاد لڑکی کے قتل کیس میں 5 رشتہ داروں کی سزائیں برقرار رکھ دیں

’صرف ڈگری نہیں، بچوں کی کردار سازی پر بھی توجہ دیں‘، عدنان صدیقی کا والدین کو نصیحت بھرا پیغام

2027 میں 9 نئے ایموجیز متعارف کرائے جائیں گے، اچار اور شہابِ ثاقب بھی شامل

حکومت نے بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے نئے سفری قوانین نافذ کر دیے

ویڈیو

عالمی شہرت یافتہ باکسر عامر خان کی لیاری آمد، فٹبال اور باکسنگ کے فروغ کے لیے اکیڈمی بنانے کا عندیہ

گورنر ہاؤس میں ’ارفع کریم اے آئی سمر کیمپ‘، جہاں بچے مستقبل کی ٹیکنالوجی سیکھ رہے ہیں

پاک فوج ملک کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کر رہی ہے، مولانا کا بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے، پشاور کے شہری

کالم / تجزیہ

دھڑکتے دل کا فون

کپتانی کا خبط: سیاست سے کھیل تک

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری