اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان سے سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی اہم ملاقات

پیر 29 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پنجاب اسمبلی کے اسپیکر ملک محمد احمد خان سے سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور، پنجاب اسمبلی کی کارروائی اور صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے بجٹ سیشن کے دوران ایوان کی کارروائی خوش اسلوبی اور احسن انداز میں چلانے پر اسپیکر ملک محمد احمد خان کا شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے پنجاب اسمبلی کے لیے مختلف ترقیاتی منصوبوں کی منظوری اور تعاون پر وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کہاکہ ’ستھرا پنجاب‘، ’اپنی چھت، اپنا گھر‘، ماحولیات کی بہتری، انفراسٹرکچر کی ترقی، تعلیم اور صحت سمیت ہر شعبے میں ہونے والی مثالی پیشرفت وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی انتھک محنت کا ثبوت ہے۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہاکہ پنجاب بھر میں میٹرو اور الیکٹرو بسوں کی توسیع کا منصوبہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے عوامی خدمت کے وژن کی بہترین مثال ہے، جس سے شہریوں کو جدید اور معیاری سفری سہولیات میسر آئیں گی۔

انہوں نے مزید کہاکہ پہلی مرتبہ سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہو کر پنجاب کے ہر انتخابی حلقے میں ترقیاتی کام کرائے جا رہے ہیں، جس کے ذریعے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے مثبت سیاسی اور جمہوری روایت قائم کی ہے۔

ملاقات کے دوران سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے پارلیمان، جمہوریت اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے لیے اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کے کردار کو قابلِ تحسین قرار دیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وسیم اکرم کے بعد شاہد آفریدی کا کتا بھی لاپتا، مداحوں سے تلاش میں مدد کی اپیل

بکری کے شکار پر آئے اژدھے کو ہاتھ پر ڈسنے کے باوجود شخص دبوچ لیا

’قرضوں میں ڈوبا ملک، افسران شاہی بگھیوں میں‘ سرکاری تقریب پر عوامی و صحافتی حلقوں کی تنقید

طالبان حکومت کے اندر ’موقع پرست عناصر‘ موجود ہیں، نائب سربراہ انٹیلیجنس کا اعتراف

نئے صوبوں کا معاملہ محض شور شرابہ، پی ٹی آئی کو سیاسی مذاکرات کے لیے پہلے جمہوری رویہ اپنانا ہو گا، رانا ثنا اللہ

ویڈیو

آزاد کشمیر میں موجودہ صورتحال تشویشناک ہے، ماضی کی حکومتوں نے ذمہ داری نہیں نبھائی، نواز شریف

آبنائے ہرمز پر ایران کا قبضہ برقرار، عوام مہنگے پیٹرول کے لیے تیار ہوجائیں، صدر ٹرمپ کا امریکیوں کو پیغام

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

کالم / تجزیہ

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی