اسلام آباد ہائیکورٹ نے موسمِ گرما کی تعطیلات کا شیڈول جاری کر دیا

منگل 30 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد ہائیکورٹ میں موسمِ گرما کی 2 ماہ پر مشتمل تعطیلات کل سے شروع ہوں گی۔

چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کی منظوری سے تعطیلات کے دوران ججز کی دستیابی، عدالتی اوقاتِ کار اور اہم مقدمات کی سماعت سے متعلق شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔

ڈپٹی رجسٹرار جنرل کی جانب سے جاری آفس آرڈر کے مطابق چیف جسٹس سرفراز ڈوگر گرمیوں کی تعطیلات کے دوران بھی دستیاب رہیں گے اور چھٹی نہیں کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: علیحدگی کی صورت میں بیوی کا جہیز، تحائف ہڑپ کرنے کی کوششوں کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ کا اہم فیصلہ

شیڈول کے مطابق جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان جولائی کے دوران دستیاب رہیں گے جبکہ اگست میں چھٹی پر ہوں گے۔

جسٹس ارباب محمد طاہر یکم سے 14 جولائی تک دستیاب رہیں گے جبکہ 15 سے 31 جولائی تک چھٹی کریں گے۔

اسی طرح وہ یکم سے 16 اگست تک دستیاب ہوں گے جبکہ 17 سے 31 اگست تک چھٹی پر رہیں گے۔

آفس آرڈر کے مطابق جسٹس خادم حسین سومرو جولائی میں تعطیلات پر ہوں گے اور اگست میں دستیاب رہیں گے، جبکہ جسٹس محمد اعظم خان جولائی میں دستیاب اور اگست میں چھٹی پر ہوں گے۔

جسٹس محمد آصف جولائی میں تعطیلات گزاریں گے جبکہ اگست میں فرائض انجام دیں گے۔

اسی طرح جسٹس انعام امین منہاس یکم سے 26 جولائی تک دستیاب رہیں گے، جس کے بعد 31 اگست تک چھٹی پر ہوں گے۔

عدالت کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق گرمیوں کی تعطیلات کے دوران ضمانت قبل از گرفتاری، ضمانت بعد از گرفتاری، حبسِ بے جا کے مقدمات، پہلے سے مقرر (فکس) کیسز، اسٹے آرڈر سے متعلق معاملات اور دیگر فوری نوعیت کے مقدمات کی سماعت جاری رہے گی۔

مزید پڑھیں: بار بار ایک جیسے آرڈرز کیوں؟ پاسپورٹ سے متعلق مقدمات پر اسلام آباد ہائیکورٹ کی ناراضی

آفس آرڈر میں کہا گیا ہے کہ تعطیلات کے دوران بھی دائری برانچ مقدمات کی فائلنگ کے لیے کھلی رہے گی تاکہ سائلین کو مقدمات دائر کرنے میں دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

تعطیلات کے دوران عدالتی اوقاتِ کار پیر سے جمعرات اور ہفتہ صبح 9:30 بجے سے دوپہر 2:00 بجے تک ہوں گے، جبکہ جمعہ کے روز عدالت صبح 9:30 بجے سے دوپہر 12:00 بجے تک کام کرے گی۔

اسی طرح اسلام آباد ہائیکورٹ کے دفاتر پیر سے جمعرات اور ہفتہ صبح 9:00 بجے سے سہ پہر 3:30 بجے تک کھلے رہیں گے، جبکہ جمعہ کے روز دفتری اوقات صبح 9:00 بجے سے دوپہر 12:30 بجے تک ہوں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نئے انتظامی یونٹس وقت کی ضرورت، ہم مطالبہ نہیں بلکہ تجویز کی حمایت کر رہے ہیں، مصطفیٰ کمال

پیٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کے کراچی، لاہور اور پشاور میں دھرنے

آزاد کشمیر کی مخصوص نشستوں پر پولنگ 24 اگست کو، امیدواروں کے نام بھی سامنے آگئے

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

نئے انتظامی یونٹس کے بغیر بہتر گورننس ممکن نہیں، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کا اتفاق

ویڈیو

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

اسلام ماخا چیف کی ’یو ایف سی‘ فائٹ میں مسلسل 17 ویں فتح، نیا عالمی ریکارڈ بھی قائم کردیا

ایران کا ہرمز کھولنے سے قبل امریکا سے معاہدے کی پاسداری کا مطالبہ، خطے میں کشیدگی بڑھ گئی

کالم / تجزیہ

انکار کا اعزاز

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں