پاکستان میں او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین کی تیاریاں آخری مرحلے میں داخل

بدھ 1 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے 12 اور 13 جولائی 2026 کو پاکستان میں منعقد ہونے والی9ویں او آئی سی یعنی اسلامی تعاون تنظیم کے وزارتی کانفرنس برائے خواتین کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے اعلیٰ سطحی کمیٹی کے چھٹے اجلاس کی صدارت کی۔

اجلاس میں کانفرنس کی تیاریوں کے آخری مرحلے کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، جس کے دوران مجوزہ پروگرام، کانفرنس کے ایجنڈے، پروٹوکول، سیکیورٹی اور لاجسٹک انتظامات، میڈیا و کمیونیکیشن حکمت عملی، بین الوزارتی رابطوں سمیت دیگر انتظامی امور پر غور کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: او آئی سی رابطہ گروپ کا اجلاس، کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ

اجلاس میں اس امر پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا کہ کانفرنس کے انعقاد کو ہر لحاظ سے کامیاب اور ہموار بنایا جائے، کانفرنس میں او آئی سی کے 57 رکن ممالک شرکت کریں گے، جہاں خواتین کو بااختیار بنانے، شمولیت کے فروغ اور پائیدار ترقی کے شعبوں میں باہمی تعاون کو مزید مستحکم کرنے پر غور کیا جائے گا۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے وزارتِ انسانی حقوق کی جانب سے اب تک کی گئی پیشرفت کو سراہتے ہوئے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ وہ باہمی رابطہ مزید مضبوط بنائیں اور باقی ماندہ انتظامات بروقت مکمل کرنے کو یقینی بنائیں۔

اجلاس میں وفاقی وزیر قانون، انصاف و انسانی حقوق سینیٹر اعظم نذیر تارڑ، وفاقی وزیر آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ، وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق باجوہ، سیکریٹری خارجہ آمنہ بلوچ، سیکریٹری انسانی حقوق عبدالخالق شیخ اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پیراماؤنٹ اور وارنر برادرز ڈسکوری کے اربوں ڈالر کے انضمام کو عدالتی حکم سے روک دیا گیا

فیفا ورلڈ کپ 2026 جیتنے پر اسپین پر ڈالروں کی بارش، کتنا انعام ملا؟

کینیڈا میں جنگلاتی آگ بے قابو، دھوئیں نے امریکا کے کئی علاقوں کو لپیٹ میں لے لیا

سی پی ایل 2026، صائم ایوب جمیکا کنگز مین اسکواڈ کا حصہ بن گئے

پاکستان اور کینیڈا کا دوطرفہ تعلقات، تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق

ویڈیو

ایران کے وزیر داخلہ اسکندر مومنی پاکستان پہنچ گئے، وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے اہم ملاقاتیں متوقع

کراچی سو رہا تھا، مگر ’منی برازیل‘ جاگ رہا تھا، لیاری میں فٹبال فائنل کی رات کیسی گزری؟

نورین نیازی کے بیان پر عوام کا شدید غصہ، مولانا فضل الرحمان معافی نہ مانگنے پر بضد، کالعدم ایکشن کمیٹی کی بڑی سازش

کالم / تجزیہ

ورلڈ کپ ختم ہوا، کہانی نہیں

کیا واقعی کچھ ہونے والا ہے؟

ایک اور وکلا تحریک: ہماری توبہ، ہمیں معاف رکھیں