یہ ننھے پھول قوم کا مستقبل تھے، نواز شریف کا ٹیوشن سینٹر سانحہ میں 14 بچوں کی موت پر اظہار رنج و غم

بدھ 1 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق وزیراعظم و صدر پاکستان مسلم لیگ ن نواز شریف نے لاہور میں ٹیوشن سینٹر کی چھت گرنے سے 14 معصوم بچوں کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

’ایکس‘ پر اپنے ایک بیان میں نواز شریف نے کہاکہ چھت گرنے سے 14 بے گناہ بچوں کی المناک موت پر انہیں شدید رنج پہنچا ہے، یہ ننھے پھول قوم کا مستقبل تھے۔

انہوں نے کہاکہ غم کی اس گھڑی میں ان کی تمام تر ہمدردیاں سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہیں۔

نواز شریف نے کہاکہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے انہیں آگاہ کیا ہے کہ وہ اس افسوسناک واقعے کی شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کرانے کے لیے پرعزم ہیں اور اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ اس سانحے کے ذمہ داروں کو مثالی سزا ملے۔

انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ جاں بحق ہونے والے بچوں کو اپنی رحمت میں جگہ عطا فرمائے، زخمیوں کو مکمل صحت یاب کرے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور کے علاقے کاہنہ میں ٹیوشن سینٹر کی چھت گرنے سے 14 معصوم بچے جاں بحق ہوگئے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

طیارے کے واش روم میں خرابی، پرواز دو بار ڈائیورٹ، مسافروں کا انوکھا سفر

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں یومِ آزادی کی شاندار تقریب، ندیم لونے والا کے سروں پر شائقین جھوم اٹھے، محسن نقوی بھی شریک

خضدار کے پہاڑی سلسلے میں سیکیورٹی فورسز کا بڑا آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک، متعدد زخمی

پاکستان کا 79واں یومِ آزادی، صوفی سٹی منڈی بہاؤ الدین میں عظیم الشان تقریب

وسیم اکرم کے بعد شاہد آفریدی کا کتا بھی لاپتا، مداحوں سے تلاش میں مدد کی اپیل

ویڈیو

آزاد کشمیر میں موجودہ صورتحال تشویشناک ہے، ماضی کی حکومتوں نے ذمہ داری نہیں نبھائی، نواز شریف

آبنائے ہرمز پر ایران کا قبضہ برقرار، عوام مہنگے پیٹرول کے لیے تیار ہوجائیں، صدر ٹرمپ کا امریکیوں کو پیغام

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

کالم / تجزیہ

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی