آسٹریلوی شہری جوزف میگریل دنیا کے سب سے اونچی آواز والے شخص قرار، گنیز ورلڈ ریکارڈ میں نام درج

جمعرات 2 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آسٹریلیا کے دارالحکومت کینبرا سے تعلق رکھنے والے ایک اعزازی ٹاؤن کرائر جوزف میکگریل بیٹ اپ کو باضابطہ طور پر دنیا کا سب سے اونچی آواز والا شخص تسلیم کرلیا گیا ہے۔

گنیز ورلڈ ریکارڈز کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق 58 سالہ جوزف نے 122.4 ڈیسیبل کی شدت کے ساتھ اب تک کی سب سے اونچی چیخ مارنے کا عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایک گیمر نے 5 منٹ سے بھی کم وقت میں گنیز ورلڈ ریکارڈ کیسے توڑا؟

انہوں نے یہ تاریخی سنگ میل عبور کرنے کے لیے کینبرا کے ایک ریڈیو اسٹوڈیو میں پیشہ ورانہ آکوستک انجینیئر کی موجودگی میں ‘ناؤ’ کا لفظ پکارا تھا۔

ایسوسی ایٹڈ پریس کی رپورٹ کے مطابق جوزف نے شمالی آئرلینڈ کی ایک اسکول ٹیچر اینالیسا فلانیگن کا 32 سال پرانا ریکارڈ توڑا ہے جنہوں نے 1994 میں 121.7 ڈیسیبل کی شدت سے چیخ ماری تھی۔

جوزف کی جانب سے ریکارڈ کی گئی 122.4 ڈیسیبل کی یہ آواز ایک چین سا (آری)، ٹیک آف کرتے ہوئے جیٹ طیارے یا قریب سے گزرنے والے ایمبولینس سائرن کے شور کے برابر ہے۔

پیشے کے لحاظ سے ایئر کنڈیشنر کلینر جوزف کا کہنا ہے کہ اس ریکارڈ کے لیے پہلے سے مشق کرنا ممکن نہیں تھا کیونکہ مسلسل چیخنے سے آواز مکمل طور پر بیٹھ جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گنیز ورلڈ ریکارڈ یافتہ دنیا کے معمر ترین شخص کا انتقال ہوگیا

جوزف میکگریل بیٹ اپ کو 2017 میں کینبرا کا اعزازی ٹاؤن کرائر مقرر کیا گیا تھا جس کے بعد انہوں نے مختلف کمیونٹی تقریبات اور شوز میں اعلانات کرنے کا سلسلہ شروع کیا۔

گنیز ورلڈ ریکارڈز کے پاس اس سے قبل صرف سب سے اونچی آواز والی خاتون کا ریکارڈ موجود تھا جبکہ جوزف اب دنیا کے سب سے بلند آواز مرد بن گئے ہیں۔

 یہ دوسری بار ہے کہ جوزف نے کوئی عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے، اس سے قبل وہ 2019 میں تیر اندازی کا ایک ریکارڈ بھی اپنے نام کرچکے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

الاسکا میں امریکی فضائیہ کے ریڈار مرکز کے قریب طیارہ تباہ، 8 افراد ہلاک

نواز شریف کا لاہور کے مختلف علاقوں کا دورہ، ترقیاتی کاموں اور تزئین و آرائش کا جائزہ

ایران جنگ میں نیا محاذ، ٹرمپ کا آبنائے ہرمز پر امریکی ملکیت کا دعویٰ، تہران کا سخت جواب

امریکی سینیٹر کوری بُوکر کا پاکستان کے کردار کا اعتراف، مشرقِ وسطیٰ میں امن کے لیے اہم قرار

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘