فیفا ورلڈ کپ: رونالڈو نے پنالٹی سے پہلے ’بسم اللہ‘ پڑھا؟ وائرل ویڈیو نے نئی بحث چھیڑ دی

جمعہ 3 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

فیفا ورلڈ کپ 2026 کے راؤنڈ آف 32 میں پرتگال اور کروشیا کے درمیان ہونے والے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو ایک بار پھر سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئے۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک ویڈیو میں بظاہر ایسا محسوس ہوتا ہے کہ رونالڈو پنالٹی کک سے قبل خود سے کچھ الفاظ دہراتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں جنہیں متعدد صارفین نے ’بسم اللہ‘ قرار دیا ہے۔ تاہم اس کی باضابطہ ذریعے سے تصدیق نہیں ہو سکی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Jiya Khan (@jiya_khan1501)

دوسری جانب اس پنالٹی کی اہمیت صرف وائرل ویڈیو تک محدود نہیں رہی کیونکہ یہ ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں رونالڈو کے کیریئر کا پہلا گول بھی ثابت ہوا۔ یہ رواں ٹورنامنٹ میں ان کا تیسرا گول تھا جس نے پرتگال کی ٹیم کو میچ میں واپسی دلانے میں اہم کردار ادا کیا۔

واضح رہے کہ پرتگال نے کروشیا کو شکست دے کر راؤنڈ آف 16 میں جگہ بنا لی ہے جہاں اس کا مقابلہ اسپین سے ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مالی مسائل حل نہ ہوئے تو بی پی ایل منعقد نہیں کریں گے، تمیم اقبال

واٹس ایپ اب کاروباری اداروں سے صارفین کے جوابات پر بھی فیس وصول کرے گا

پاکستانی کوہ پیما عاصمہ مشتاق اسپینٹک سر کرنے کے بعد انتقال کرگئیں

بی این پی رہنما مرزا فخرالاسلام عالمگیر بنگلہ دیش کے نئے صدر منتخب

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، پیٹرول 27 پیسے اور ڈیزل ایک روپے 64 پیسے مہنگا

ویڈیو

ڈیل یا ڈھیل، حکومت نے درخواست واپس لے لی، کپتان اسپتال منتقل، اگلی منزل بنی گالہ، بلاول کی پھرتیاں

شاہی خاندان سے تعلقات بہتر ہوگئے، شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کا 6 سالہ جلا وطنی کے بعد وطن واپسی کا فیصلہ

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات 15 دسمبر سے 15 جنوری کے درمیان ہوں گے، صوبائی حکومت اور الیکشن کمیشن متفق

کالم / تجزیہ

فیصلے کی تاریخ اور تاریخ کا فیصلہ

سپمورن سنگھ کالرا سے گلزار تک

وزیر اعلیٰ اسلام آباد کا اقتدار کب ختم ہوگا؟