سابق لیجنڈری کرکٹر مشتاق احمد کے بیٹے بزل مشتاق نے اپنا نیا گانا ریلیز کر دیا

بدھ 14 جون 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق لیجنڈری ٹیسٹ کرکٹر مشتاق احمد کے بیٹے بزل مشتاق نے بھارتی گلوکارہ نندنی شرما کے ساتھ نیا گانا ’سانسیں‘ ریلیز کرد یا، جسے سوشل میڈیا پر بے حد پذیرائی مل رہی ہے۔

بزل مشتاق کرکٹ کے بجائے گلوکاری کا شوق رکھتے ہیں، وہ اس سے قبل بھی مختلف گانوں میں اپنی آواز کا جادو جگا چکے ہیں، گزشتہ برس انہوں نے ایک صوفیانہ کلام ’ٹریا جا‘ ریلیز کیا تھا جس کی ویڈیو شمالی علاقہ جات میں بنائی گئی تھی۔

بزل مشتاق کے نئے گانے ’سانسیں‘ کو یوٹیوب پر ریلیز کیا گیا جسے مداحوں نے خوب سراہا۔

https://youtu.be/dINPIbcSc3Q

بزل مشتاق کے اس رومانوی گانے کے بول مہران شاہ نے لکھے جبکہ میوزک عاطف علی نے تشکیل دیا، گانے کی تیاری اور ریلیز مشہور گلوکار مصطفیٰ زاہد کے میوزک پلیٹ فارم کے ذریعے کی گئی ہے۔

دوسری جانب انڈین سنگر نندنی شرما کوک اسٹوڈیو بھارت کے علاوہ مختلف فلموں میں گانا گا چکی ہیں۔

بزل مشتاق اس سے قبل 2020 میں بھی اپنا ایک گانا ’خطا‘ ریلیز کر چکے ہیں، اسے  نہ صرف سوشل میڈیا پر کافی پذیرائی ملی تھی بلکہ قومی کرکٹرز نے بھی خوب سراہا تھا۔

27  سالہ بزل مشتاق کھیل نے کرکٹر بننے کے بجائے گلوکار بننے کو ترجیح دی۔ بزل نے اعلیٰ تعلیم برطانیہ سے حاصل کی جہاں انہوں نے موسیقی کی کلاسز بھی لیں۔

لیجنڈری کرکٹر مشتاق احمد کے فرزند بزل نے برطانیہ سے آرکیٹیک کی ڈگری بھی حاصل کر رکھی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکی بجٹ ایئرلائن اسپرٹ دیوالیہ، تمام اثاثے فروخت کرنے کا حکم

پیٹرول کی بڑھتی قیمتیں، ڈسکاؤنٹ ریٹ پر پیٹرول کہاں سے حاصل کیا جا سکتا ہے؟

رنبیر کپور فوٹوگرافرز کے ہجوم پر برہم کیوں ہو گئے؟

’معرکۂ حق صرف جنگی فتح نہیں، پاکستان کی خودمختاری کی علامت ہے‘، اسپیکر پنجاب اسمبلی

پنجاب حکومت نے خصوصی افراد کے لیے بڑی سہولت کا اعلان کردیا

ویڈیو

معرکہ حق: بھارت اب پاکستان کی طرف دشمنی کی نظر سے دیکھنے کی ہمت نہیں کرے گا، اسلام آباد کے عوام کی رائے

خیبرپختونخوا حکومت کا بجٹ، عوام کیا کہتے ہیں، کیا ان کے مسائل حل ہوں گے؟

امریکی صدر کی اسٹریٹجی ناکام، ایران سے مذاکرات کی جلدی

کالم / تجزیہ

اگر مولانا فضل الرحمان اپوزیشن لیڈر ہوتے؟

انڈین بنگال میں ممتا بنرجی کو کیسے ہرایا گیا؟

ٹریل 5: فطرت، تنہائی اور خودکلامی