سندھ طاس معاہدے پر کوئی سمجھوتا نہیں کریں گے، جنگ لڑنا پڑی تو لڑیں گے، بلاول بھٹو زرداری

پیر 6 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گلگت میں حلف برداری کی مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بھارت سندھ طاس معاہدے کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرنا چاہتا ہے، لیکن ہم اس پر کسی صورت سمجھوتا نہیں کریں گے۔ اگر ہمیں اس کے لیے جنگ لڑنا پڑی تو ہم وہ بھی لڑیں گے۔

بلاول بھٹو زرداری نے گلگت بلتستان کے عوام کی قربانیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ یہاں کے عوام محب وطن پاکستانی ہیں۔ گلگت کے عوام آج بھی شہید ذوالفقار علی بھٹو کی قربانیوں کو یاد کرتے ہیں، جنہوں نے اس خطے کی ترقی اور آزادی کے لیے جدوجہد کی۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم آزاد کشمیر سے بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات، آئندہ انتخابات پر تبادلہ خیال

چیئرمین پیپلز پارٹی نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام نے ڈوگرہ راج سے آزادی حاصل کر کے تاریخ میں ایک نمایاں مقام بنایا ہے۔ ان کا مینڈیٹ ہمارے لیے ایک بھاری ذمہ داری ہے اور نوجوانوں کو بہترین مواقع فراہم کرنا ہماری ترجیح ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل کر ملک کی خدمت کریں گے اور وزیراعظم شہباز شریف اور مسلم لیگ ن کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے گلگت بلتستان میں عوام کے مینڈیٹ کو تسلیم کیا۔

بلاول بھٹو نے افواج پاکستان کی بہادری کی بھی تعریف کی اور مودی کو متنبہ کیا کہ ان کی کسی بھی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کالعدم ایکشن کمیٹی نے ریاست کو 15 ارب روپے کا نقصان پہنچایا، انتخابات سبوتاژ کرنے کی کوشش کی، سیکریٹری اطلاعات آزاد کشمیر

‘سونے کے بدلے سونا، تانبہ نہیں’، سپریم کورٹ کا اراضی معاوضہ کیس میں اہم فیصلہ

موت کی جھوٹی خبروں پر وسیم اکرم کا سخت ردعمل، فیک ویڈیوز بنانے والوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا

پی سی بی نے اے آئی سے چلنے والی جدید ترین بولنگ مشین متعارف کرا دی

سندھ طاس معاہدہ: بھارت کی یکطرفہ کوششوں کی کوئی قانونی حیثیت نہیں، عطا اللہ تارڑ

ویڈیو

لاہور کا مٹکا سوڈا، یہ کیسا مشروب ہے؟

اسٹاک مارکیٹ میں نوجوان سرمایہ کاروں کی دلچسپی، نئے اکاؤنٹس کھلنے کی شرح میں 50 فیصد اضافہ

پاکستان اور ترکیہ معاشی شراکت داری کو نئی بلندیوں تک لے جائیں گے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار

کالم / تجزیہ

فیفا فٹبال میں چھپی صدی کی کہانی

ریڈیو کا روشن باب: بھائی لال اور اوم پرکاش

بریسٹ کینسر: خوف نہیں، آگاہی کی ضرورت