وزیراعظم کی نوجوانوں کے لیے بیرون ملک روزگار کے مواقع بڑھانے کی ہدایت

پیر 6 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم شہبازشریف نے نوجوانوں  کے لیے ہنر، زبانوں کی تربیت اور بیرون ملک روزگار کے مواقع بڑھانے کی ہدایت کی ہے۔

پیر کے روز وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کے حوالے سے جائزہ اجلاس میں نوجوانوں کے لیے ملکی اور بیرون ملک روزگار کے مواقع بڑھانے، فنی تربیت اور بین الاقوامی معیار کی سرٹیفیکیشن پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے پہلے اسکلز امپیکٹ بانڈ کی منظوری، نوجوانوں کے لیے روزگار اور سرمایہ کاری کے نئے امکانات روشن

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ بیرون ملک موجود پاکستانی سفارتخانے پاکستانی افرادی قوت کے لیے روزگار کے نئے مواقع تلاش کرنے کی رفتار تیز کریں اور مختلف ممالک میں دستیاب ملازمتوں اور مطلوبہ اہلیت سے متعلق معلومات ڈیجیٹل یوتھ ہب پورٹل پر فراہم کریں۔

انہوں نے پروٹیکٹریٹ آف امیگریشن کے تمام نظام کو ڈیجیٹائز کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ وزارت برائے سمندر پار پاکستانی، نیوٹیک اور یوتھ پروگرام نوجوانوں کو ہنر، مختلف زبانوں کی تعلیم اور بین الاقوامی معیار کی سرٹیفیکیشن کی فراہمی یقینی بنائیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی افرادی قوت باصلاحیت ہے اور حکومت انہیں عالمی معیار کی تعلیم اور بین الاقوامی سطح پر روزگار تک رسائی فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ پاکستانی سرٹیفیکیشنز کو بین الاقوامی معیار سے ہم آہنگ کرنے کے لیے مختلف ممالک کے ساتھ روابط مزید مضبوط کیے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی نوجوانوں کے لیے ناروے میں روزگار کے مواقع، تاریخی معاہدہ طے پا گیا

انہوں نے مزید ہدایت کی کہ جن ممالک میں پاکستانی ہنرمندوں کے لیے روزگار کے زیادہ مواقع موجود ہیں، وہاں کی زبانوں کی تعلیم اور متعلقہ سرٹیفیکیشن بھی تربیتی پروگراموں کا حصہ بنائی جائے۔ وزیراعظم نے نیوٹیک کے تحت تکنیکی و فنی تربیت کے اداروں کی کارکردگی اور کنٹری آف ڈیسٹینیشن سینٹرز کے قیام سے متعلق رپورٹ بھی طلب کر لی۔

اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ڈیجیٹل یوتھ ہب میں اب تک 8 لاکھ نوجوان رجسٹر ہو چکے ہیں۔ بریفنگ کے مطابق بیرون ملک تعمیرات، زراعت، سیاحت، صحت، ٹرانسپورٹ، بائیوٹیکنالوجی، مینوفیکچرنگ، شپ بلڈنگ، انفارمیشن ٹیکنالوجی، انجینئرنگ، نرسنگ، دواسازی اور اشیائے خورونوش کی تیاری سمیت مختلف شعبوں میں روزگار کے وسیع مواقع موجود ہیں۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ ان شعبوں میں پاکستانیوں کو روزگار دلانے کے لیے تربیتی پروگرام جاری ہیں، جبکہ پاکستانی سفارتخانے مختلف ممالک میں دستیاب روزگار کے مواقع اور مطلوبہ قابلیت سے متعلق معلومات ڈیجیٹل یوتھ ہب پورٹل پر فراہم کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت پاکستان بلوچستان کے نوجوانوں کو قومی دھارے میں شامل کرنے کے لیے مختلف اقدامات کررہی ہے، وزیراعظم

اجلاس میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزراء ڈاکٹر مصدق ملک، عطاء اللہ تارڑ، چوہدری سالک حسین، وزیر مملکت بلال اظہر کیانی، چیئرمین نیوٹیک راجا قمر الاسلام اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پیراماؤنٹ اور وارنر برادرز ڈسکوری کے اربوں ڈالر کے انضمام کو عدالتی حکم سے روک دیا گیا

فیفا ورلڈ کپ 2026 جیتنے پر اسپین پر ڈالروں کی بارش، کتنا انعام ملا؟

کینیڈا میں جنگلاتی آگ بے قابو، دھوئیں نے امریکا کے کئی علاقوں کو لپیٹ میں لے لیا

سی پی ایل 2026، صائم ایوب جمیکا کنگز مین اسکواڈ کا حصہ بن گئے

پاکستان اور کینیڈا کا دوطرفہ تعلقات، تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق

ویڈیو

ایران کے وزیر داخلہ اسکندر مومنی پاکستان پہنچ گئے، وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے اہم ملاقاتیں متوقع

کراچی سو رہا تھا، مگر ’منی برازیل‘ جاگ رہا تھا، لیاری میں فٹبال فائنل کی رات کیسی گزری؟

نورین نیازی کے بیان پر عوام کا شدید غصہ، مولانا فضل الرحمان معافی نہ مانگنے پر بضد، کالعدم ایکشن کمیٹی کی بڑی سازش

کالم / تجزیہ

ورلڈ کپ ختم ہوا، کہانی نہیں

کیا واقعی کچھ ہونے والا ہے؟

ایک اور وکلا تحریک: ہماری توبہ، ہمیں معاف رکھیں