چینی ماہر کا پاکستانی قیادت کی پالیسیوں کو خراجِ تحسین، نوبیل امن انعام کی امید ظاہر کر دی

منگل 7 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چین کے معروف ماہر اور سینٹر فار گلوبلائزیشن کے نائب صدر ڈاکٹر وکٹر گاؤ نے وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں رہنما امن اور استحکام کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں تو نوبیل امن انعام کے حقدار بن سکتے ہیں۔

ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر وکٹر گاؤ نے کہا کہ پاکستان کی قیادت کی جانب سے اختیار کی گئی مثبت حکمتِ عملی قابلِ تحسین ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اگر وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر اسی سمت میں کام کرتے رہے تو وہ مستقبل میں امن کے نوبیل انعام کے لیے مضبوط امیدوار ہو سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے بھارت کی جانب سے پاکستان کا پانی روکنے کی دھمکی انسانیت کے خلاف جرم ہے، ڈاکٹر وکٹر گاؤ

انہوں نے کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ پاکستانی قیادت خطے میں امن، استحکام اور ترقی کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے، تاکہ یہ دونوں شخصیات انفرادی طور پر یا مشترکہ طور پر اس عالمی اعزاز کی حق دار قرار دی جا سکیں۔

ڈاکٹر وکٹر گاؤ چین میں عالمی امور اور معاشی روابط کے حوالے سے ایک معروف ماہر سمجھے جاتے ہیں اور وہ مختلف عالمی فورمز پر علاقائی تعاون اور امن کے فروغ سے متعلق اظہارِ خیال کرتے رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پیراماؤنٹ اور وارنر برادرز ڈسکوری کے اربوں ڈالر کے انضمام کو عدالتی حکم سے روک دیا گیا

فیفا ورلڈ کپ 2026 جیتنے پر اسپین پر ڈالروں کی بارش، کتنا انعام ملا؟

کینیڈا میں جنگلاتی آگ بے قابو، دھوئیں نے امریکا کے کئی علاقوں کو لپیٹ میں لے لیا

سی پی ایل 2026، صائم ایوب جمیکا کنگز مین اسکواڈ کا حصہ بن گئے

پاکستان اور کینیڈا کا دوطرفہ تعلقات، تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق

ویڈیو

ایران کے وزیر داخلہ اسکندر مومنی پاکستان پہنچ گئے، وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے اہم ملاقاتیں متوقع

کراچی سو رہا تھا، مگر ’منی برازیل‘ جاگ رہا تھا، لیاری میں فٹبال فائنل کی رات کیسی گزری؟

نورین نیازی کے بیان پر عوام کا شدید غصہ، مولانا فضل الرحمان معافی نہ مانگنے پر بضد، کالعدم ایکشن کمیٹی کی بڑی سازش

کالم / تجزیہ

ورلڈ کپ ختم ہوا، کہانی نہیں

کیا واقعی کچھ ہونے والا ہے؟

ایک اور وکلا تحریک: ہماری توبہ، ہمیں معاف رکھیں