بھارت کی جانب سے پاکستان کا پانی روکنے کی دھمکی انسانیت کے خلاف جرم ہے، ڈاکٹر وکٹر گاؤ

منگل 30 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نائب صدر سینٹر فار چائنا اینڈ گلوبلائزیشن ڈاکٹر وکٹر گاؤ نے کہا ہے کہ دریائے سندھ کے نظام کے حوالے سے بھارت مکمل طور پر ناانصافی کر رہا ہے۔

مزید پڑھیں: سندھ طاس معاہدہ برقرار رہے گا، کیونکہ یہی خطے میں امن، استحکام اور آبی تعاون کی بنیاد ہے، عطا اللہ تارڑ

سندھ طاس معاہدے سے متعلق اسلام آباد میں منعقدہ بین الاقوامی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سندھ طاس معاہدے سے متعلق اس بین الاقوامی سیمینار میں شرکت ان کے لیے باعث اعزاز ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک سال قبل بھارت نے پاکستان کی جانب بہنے والے دریاؤں کا پانی روکنے کی دھمکیاں دینا شروع کیں، جبکہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے یہ بھی کہا تھا کہ وہ دریائے سندھ کا ایک قطرہ پانی بھی پاکستان نہیں جانے دیں گے۔

ڈاکٹر وکٹر گاؤ نے کہاکہ انہوں نے اس وقت ایک بھارتی ٹی وی چینل کو دیے گئے انٹرویو میں واضح کیا تھا کہ پانی روکنے کی دھمکی دینا انسانیت کے خلاف جرم ہے۔

انہوں نے کہا کہ کروڑوں لوگوں کے لیے پانی کا بہاؤ روکنا جنگی جرم میں شمار ہوگا۔

انہوں نے مزید کہاکہ انہوں نے اس وقت بھی بھارت پر زور دیا تھا کہ وہ ایسا ہرگز نہ کرے۔

مزید پڑھیں: سندھ طاس معاہدے کی بحالی کے بغیر پاک بھارت پائیدار امن ممکن نہیں، بلاول بھٹو زرداری

ڈاکٹر وکٹر گاؤ نے اپنے خطاب میں بھارت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ دوسروں کے ساتھ وہ سلوک نہ کرے جو وہ اپنے ساتھ ہوتے ہوئے نہیں دیکھنا چاہتا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

طیارے کے واش روم میں خرابی، پرواز دو بار ڈائیورٹ، مسافروں کا انوکھا سفر

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں یومِ آزادی کی شاندار تقریب، ندیم لونے والا کے سروں پر شائقین جھوم اٹھے، محسن نقوی بھی شریک

خضدار کے پہاڑی سلسلے میں سیکیورٹی فورسز کا بڑا آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک، متعدد زخمی

پاکستان کا 79واں یومِ آزادی، صوفی سٹی منڈی بہاؤ الدین میں عظیم الشان تقریب

وسیم اکرم کے بعد شاہد آفریدی کا کتا بھی لاپتا، مداحوں سے تلاش میں مدد کی اپیل

ویڈیو

آزاد کشمیر میں موجودہ صورتحال تشویشناک ہے، ماضی کی حکومتوں نے ذمہ داری نہیں نبھائی، نواز شریف

آبنائے ہرمز پر ایران کا قبضہ برقرار، عوام مہنگے پیٹرول کے لیے تیار ہوجائیں، صدر ٹرمپ کا امریکیوں کو پیغام

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

کالم / تجزیہ

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی