ازبکستان نے افغانستان سے آنے والا منشیات بردار ڈرون مار گرایا

بدھ 8 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 

ازبکستان کی سیکیورٹی فورسز نے افغانستان سے ڈرون کے ذریعے منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے دو کلوگرام سے زائد افیون برآمد کر لی۔ حکام کے مطابق یہ پہلا موقع ہے جب افغانستان سے ڈرون کے ذریعے منشیات اسمگل کرنے کی کوشش سامنے آئی ہے۔

ازبک میڈیا کے مطابق ازبکستان کی ریاستی سیکیورٹی سروس نے افغانستان سے متصل سرحد پر ڈرون کے ذریعے منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی ہے۔

حکام نے بتایا کہ نامعلوم افراد نے دریائے آمو کے افغان کنارے سے ایک ڈرون کے ساتھ دو کلوگرام سے زائد افیون باندھ کر اسے ازبکستان کے صوبہ سرخندریا کی جانب روانہ کیا۔ تاہم سیکیورٹی فورسز کے فوری ردعمل کے نتیجے میں ڈرون کو اپنی منزل تک پہنچنے سے پہلے ہی روک کر قبضے میں لے لیا گیا۔

ریاستی سیکیورٹی سروس کے مطابق واقعے کے بعد تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے اور ڈرون روانہ کرنے والوں کی شناخت کے لیے کارروائی جاری ہے۔ تفتیش کے دوران ڈرون کے لانچنگ مقام، منشیات کی متوقع منزل اور سرخندریا میں ممکنہ سہولت کاروں کا بھی تعین کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:افغانستان: کابل یونیورسٹی میں دھماکا، 20 کے قریب طلبہ زخمی

ازبک حکام کے مطابق طالبان کے افغانستان میں دوبارہ برسرِ اقتدار آنے کے بعد ملک میں افغانستان سے آنے والی منشیات کی متعدد کھیپیں پکڑی جا چکی ہیں، تاہم ڈرون کے ذریعے سرحد پار منشیات اسمگل کرنے کی یہ پہلی رپورٹ ہے۔

سیکیورٹی حکام نے واقعے کے حوالے سے فوجداری مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا پاکستان آرڈیننس فیکٹری کا دورہ، دفاعی پیداوار اور خود انحصاری پر بریفنگ

جنوبی کوریا کے تمام 5 کروڑ 20 لاکھ شہریوں کو مفت اے آئی کی سہولت دینے کا منصوبہ

بھارت سندھ طاس معاہدے سے یکطرفہ طور پر نہیں نکل سکتا، پاکستانی سفیر کا بھارتی سفیر کو کرارا جواب

افغانستان میں بھوک، خشک سالی اور بے گھری سے ذہنی صحت کو سنگین خطرات، اقوام متحدہ

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

ویڈیو

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

پمز سانحہ: ’ایک شخص کو ذمہ دار ٹھہرانے کے بجائے پورے ہیلتھ سسٹم کو دیکھنا ہوگا‘، پروفیسر ڈاکٹر خلیق الزمان

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں