یادداشت کا فرق یا زبان پھسلی، ٹرمپ نے ایران کو اسلامی جمہوریہ جاپان قرار دے دیا

بدھ 8 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سوشل میڈیا پر ایک ایسی ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ دن میں کئی بار زبان پر آنے والے ملک ایران کا نام بھول گئے، زبان پھسلی  یا یادداشت کا مسئلہ ہوا،  لائیو گفتگو کے دوران ایران کو اسلامی جمہوریہ جاپان پکار دیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے اس واقعے نے صارفین کو حیرت اور مزاح کا ایک نیا موقع فراہم کر دیا ہے، جہاں لوگ تیزی سے اس غلطی کی نشاندہی کر رہے ہیں۔ اتفاق سے امریکی صدر فوری اپنی غلطی کی اصلاح بھی نہ کر سکے۔

واقعے کا پس منظر اور ڈونلڈ ٹرمپ کا بیان

یہ دلچسپ صورتحال ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ میں جاری نیٹو سربراہی اجلاس کے موقع پر پیش آئی جہاں یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی سے سائیڈ لائن ملاقات کے دوران ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر کی زبان پھسل گئی۔

یہ بھی پڑھیں:ریپبلکن پارٹی کا ٹرمپ کی ’لادا‘ کے ساتھ فوٹو پوسٹ کرنا مذاق کیوں بن گیا؟

گفتگو کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ’اسلامی جمہوریہ جاپان‘ نے ہمارے بحری بیڑے ’یو ایس ایس ابراہم لنکن‘ پر 111 میزائل فائر کیے، لیکن خوش قسمتی سے ان تمام حملوں کو ناکام بنا دیا گیا۔

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ امریکی صدر نے میزائل حملوں کے معاملے پر بات کرتے ہوئے نادانستہ طور پر ایران اور جاپان کے ناموں کو ایک دوسرے کے ساتھ خلط ملط کر دیا۔

 مشرقِ وسطیٰ کی موجودہ صورتحال

ٹرمپ کا یہ مضحکہ خیز بیان ایک ایسے وقت پر سامنے آیا ہے جب امریکا اور ایران کے درمیان شدید ترین کشیدگی پائی جاتی ہے۔ جنگ بندی کا معاہدہ ختم ہونے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان فوجی ٹکراؤ کا اندیشہ بڑھ گیا ہے۔

امریکی صدر نے ایران کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ’میں ایران کے اقدامات سے بالکل مطمئن نہیں ہوں، انہوں نے گزشتہ روز ہمارے بحری جہازوں پر ڈرون حملے کیے تھے۔

مزید پڑھیں:ڈونلڈ ٹرمپ کی ’مبینہ پراسرار شخصیات‘ کے ساتھ تصاویر وائرل، یہ کون ہے؟ انٹرنیٹ پر ہلچل، نئی بحث چھڑ گئی

اس کے جواب میں ہم نے گزشتہ رات ایران کے ٹھکانوں پر شدید بمباری کی ہے اور یہ ممکن ہے کہ آج رات بھی ان پر سخت حملے کیے جائیں۔

صدر ٹرمپ کا اشارہ واضح طور پر ایران کی طرف ہی تھا، لیکن سفارتی اور عالمی سطح کے اس اہم اجلاس میں ان کی زبان کا پھسلنا اب انٹرنیٹ پر ایک بڑا موضوعِ بحث بن چکا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp