پاکستانی بندرگاہوں کی عالمی درجہ بندی میں نمایاں بہتری ہوئی، چیئرمین میری ٹائم ٹاسک فورس

جمعرات 9 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 

چیئرمین میری ٹائم ٹاسک فورس افتخار راؤ نے کہا ہے کہ دنیا کی تقریباً 80 فیصد تجارت سمندری راستوں سے ہوتی ہے، اسی لیے وزیراعظم کی ہدایت پر پاکستان کے میری ٹائم شعبے میں جامع اصلاحات پر تیزی سے عمل درآمد کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کراچی پورٹ ٹرسٹ اور پورٹ قاسم کی عالمی درجہ بندی میں نمایاں بہتری آئی ہے، جبکہ شپ بلڈنگ، شپنگ اور بندرگاہوں کی استعداد بڑھانے کے لیے بھی اہم اقدامات کیے گئے ہیں۔

اسلام آباد میں وزیراعظم کی میری ٹائم ٹاسک فورس کی کامیابیوں سے متعلق پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین میری ٹائم ٹاسک فورس افتخار راؤ نے کہا کہ پاکستان کی سمندری معیشت کو مضبوط بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے، کیونکہ دنیا کی تقریباً 80 فیصد تجارت سمندری راستوں سے ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:گوادر کو علاقائی لاجسٹک حب بنانے کا آغاز، شپنگ کمپنیوں کے لیے خصوصی مراعات

انہوں نے کہا کہ ماضی میں مختلف سفارشات تو تیار کی جاتی تھیں لیکن ان پر عمل درآمد نہیں ہو پاتا تھا۔ اسی مقصد کے لیے ایک خصوصی امپلیمنٹیشن کمیٹی قائم کی گئی، جو اب تک 13 اجلاس اور 15 فوکس گروپ میٹنگز کر چکی ہے۔ قومی سطح پر بندرگاہوں کا جامع ماسٹر پلان بھی تیار کیا جا رہا ہے تاکہ تمام بندرگاہیں مربوط حکمت عملی کے تحت کام کریں۔

افتخار راؤ نے کہا کہ کسٹمز، ٹرمینل آپریٹرز، پلانٹ پروٹیکشن، کوالٹی کنٹرول اور دیگر اداروں کے مسائل حل کرنے کے لیے عملی اقدامات کیے گئے ہیں۔ جدید کنٹینر اسکینرز نصب کیے جا رہے ہیں، کسٹمز کے عملے اور آپریشنل اوقات میں اضافہ کیا گیا ہے، جس سے بندرگاہوں کی کارکردگی میں نمایاں بہتری آئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کراچی پورٹ ٹرسٹ کی عالمی درجہ بندی ایک سال میں 30 درجے بہتر ہو کر 99 سے 69 پر آ گئی ہے، جبکہ پورٹ قاسم کی رینکنگ میں بھی 18 درجے بہتری آئی ہے۔ اس کے علاوہ پورٹ قاسم دنیا کی سب سے زیادہ بہتری دکھانے والی بندرگاہوں کی فہرست میں شامل ہو چکی ہے۔

چیئرمین میری ٹائم ٹاسک فورس نے کہا کہ کراچی شپ یارڈ میں دفاعی بحری جہاز، فریگیٹس اور میزائل کرافٹس کی تیاری کامیابی سے جاری ہے، جبکہ کئی دہائیوں بعد پہلی مرتبہ کمرشل کنٹینر شپ کی تعمیر بھی شروع ہو گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن (پی این ایس سی) کے لیے کنٹینر جہاز کی تعمیر کا آغاز ہو چکا ہے اور اس منصوبے کی لاگت بین الاقوامی مارکیٹ کے مقابلے میں کئی ملین ڈالر کم ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کراچی بندرگاہ سے متحدہ عرب امارات کے لیے نئی فیڈر شپنگ سروس شروع

انہوں نے کہا کہ پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن ایک منافع بخش ادارہ ہے، تاہم ماضی میں بھاری ٹیکسوں کے باعث نجی شعبہ شپنگ میں سرمایہ کاری سے گریز کرتا رہا۔ اس صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے میری ٹائم ٹاسک فورس کی سفارشات اور وزارت خزانہ کے تعاون سے وفاقی بجٹ میں جہازوں اور شپ بلڈنگ کے سامان پر سیلز ٹیکس ختم کر دیا گیا ہے، جس سے شپنگ اور شپ بلڈنگ کی صنعت کو فروغ ملے گا، سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا اور پاکستانی جہاز مالکان کو بیرون ملک رجسٹریشن کے بجائے پاکستان میں رجسٹریشن کی ترغیب ملے گی۔

افتخار راؤ نے کہا کہ جاری اصلاحات سے نہ صرف بندرگاہوں کی استعداد اور عالمی مسابقت میں اضافہ ہوگا بلکہ پاکستان علاقائی تجارت اور بلیو اکانومی کے ایک مضبوط مرکز کے طور پر بھی ابھرے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کوہاٹ میں طوفانی بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے 9 افراد جاں بحق، 3 زخمی

پاکستان جنوبی افریقہ انڈر 19 ویمنز ٹی 20 سیریز: تمام میچز میں مفت داخلے کا اعلان

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین اختتام پذیر، پاکستان نے آئندہ 2 سال کے لیے سربراہی سنبھال لی

19 سالہ چینی طالب علم نے 28 کروڑ روپے کی جائیداد بچپن کے دوست کے نام کر دی

وزیراعظم سے مسلم ورلڈ لیگ کے سیکریٹری جنرل کی ملاقات، عالم اسلام کو درپیش چیلنجز پر تبادلہ خیال

ویڈیو

’چاہتا ہوں یہ چیزیں نہ ہوں، پارٹی کارکنان سکون کا سانس لیں‘، وسیم اختر کا خالد مقبول صدیقی اور مصطفیٰ کمال کی لفظی جنگ پر ردعمل

وفاقی کابینہ میں ردوبدل کا فیصلہ، کون سے نئے چہرے شامل ہونے جا رہے ہیں؟

سولر پینلز کی قیمتوں میں کمی، کیا صارفین کو واقعی ریلیف ملا ؟

کالم / تجزیہ

برداشت کی بھی حد ہوتی ہے

میسی کے گول سے 45 برس بعد کھلنے والا سفارتخانہ

اونٹ کے جسم پر گل کاری کا آرٹ