چینی کی قیمتوں پر حکومت کا بڑا فیصلہ، ذخیرہ اندوزوں کے لیے زیرو ٹالرنس پالیسی کا اعلان

ہفتہ 11 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ حکومت چینی کی بلاتعطل فراہمی اور عوام کو مناسب قیمت پر دستیابی یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے، جبکہ ذخیرہ اندوزی، مصنوعی مہنگائی اور ناجائز منافع خوری کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘ پالیسی پر سختی سے عمل کیا جائے گا۔

چینی کے ذخائر اور سپلائی پر اطمینان

ہفتہ کے روز اسلام آباد میں چینی کی دستیابی اور قیمتوں کے استحکام کا جائزہ لینے کے لیے اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ ملک بھر میں چینی کی مسلسل فراہمی یقینی بنائی جائے۔

یہ بھی پڑھیں:ایندھن کا عالمی بحران، چینی صدر شی جن پنگ نے کون سا متبادل نظام تجویز کیا؟

وزارتِ قومی غذائی تحفظ و تحقیق نے صوبائی فوڈ محکموں کے تعاون سے اجلاس کو چینی کے موجودہ ذخائر، پیداواری تخمینوں اور مارکیٹ میں قیمتوں کے رجحانات پر بریفنگ دی۔

تفصیلی جائزے کے بعد اجلاس نے چینی کی دستیابی اور سپلائی کی مجموعی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا۔

اقتصادی سفارت کاری مزید مؤثر بنانے کی ہدایت

دریں اثنا نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اقتصادی سفارت کاری کے فروغ سے متعلق بین الوزارتی اجلاس کی بھی صدارت کی، جس میں پاکستان کی معیشت کے فروغ کے لیے علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر کوششیں تیز کرنے، عالمی معیار اور بین الاقوامی ذمہ داریوں پر مؤثر عمل درآمد کی اہمیت پر زور دیا گیا۔

متعلقہ اداروں کو کوششیں تیز کرنے کی ہدایت

اجلاس میں وزیر اعظم کے معاونِ خصوصی طارق باجوہ، سیکریٹری خارجہ، سیکریٹری کابینہ ڈویژن اور متعلقہ محکموں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

مزید پڑھیں:ملک میں چینی کا کوئی بحران نہیں، قیمتوں میں اضافہ ذخیرہ اندوزی کا نتیجہ ہے، وفاقی وزیر صنعت و پیداوار

اسحاق ڈار نے حکومت کے پائیدار معاشی استحکام کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے تمام متعلقہ اداروں کو اس مقصد کے حصول کے لیے اپنی کوششیں مزید تیز کرنے کی ہدایت کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ: اسلام آباد تینوں ممالک کے پرچموں اور برقی قمقموں سے جگمگا اٹھا

حکومت کا بجلی کی 3 بڑی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کا عمل تیز کرنے کا فیصلہ

جماعت اسلامی نے 9 اگست کا احتجاج مؤخر کردیا، پیٹرولیم لیوی کے خلاف دھرنوں کی نئی تاریخ کا اعلان

اوپن اے آئی کے نئے ماڈل ’ایسٹرا‘ میں خطرناک سیکیورٹی خدشات کا انکشاف، ڈیولپنگ کام عارضی معطل

میر رضا علی کیس: پولیس تفتیش کے بجائے خاندان کو ہراساں کررہی ہے، وکیل نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا

ویڈیو

کشمیری پاکستان کے مالک ہیں، مسلم لیگ (ن) کو دو تہائی اکثریت دلائیں گے، رانا ثنا اللہ کا ضلع باغ میں جلسہ عام سے خطاب

وزیراعظم شہباز شریف مدینہ منورہ سے روانہ، مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے بعد مسجد نبویؐ میں حاضری

پی ٹی آئی اسلام آباد مارچ کے اعلان پر خیبر پختونخوا کے اراکین کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

پرانی کتابوں کا اتوار بازار

اپنی زندگی کے ایڈیٹر بنیں، رائٹر نہیں

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر