وزارتِ دفاع کے تحت اصلاحات جاری، بہاولپور ایئرپورٹ بحال، فضائی رابطوں کے فروغ کا عمل تیز، خواجہ آصف

جمعرات 16 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 

وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وزارتِ دفاع کے تحت شعبۂ ہوا بازی کی ذمہ داریاں منتقل ہونے کے بعد ملک بھر کے ہوائی اڈوں کی بحالی کا عمل کامیابی سے جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ملک کے طول و عرض میں فضائی رابطوں کو وسعت دینے کے لیے مؤثر اقدامات کر رہی ہے۔

وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے بیان میں کہا کہ وزارتِ دفاع کی نگرانی میں شعبۂ ہوا بازی میں انقلابی اصلاحات کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں اور ملک بھر کے مختلف ہوائی اڈوں کی بحالی کا عمل کامیابی سے جاری ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ان اصلاحات کے نتیجے میں بہاولپور ایئرپورٹ کو بھی بحال کر دیا گیا ہے، جس سے جنوبی پنجاب میں فضائی آمدورفت اور عوام کو سفری سہولیات کی فراہمی میں بہتری آئے گی۔

خواجہ آصف نے کہا کہ ان شاء اللہ ملک کے کونے کونے تک فضائی رابطوں کا جال مزید وسیع کیا جا رہا ہے، جس سے عوام کو بہتر سفری سہولیات اور مختلف شہروں کے درمیان رابطوں میں آسانی میسر آئے گی۔

یہ بھی پڑھیں:بارشوں کی پیشگوئی، سی اے اے کا کراچی ایئر پورٹ کے لیے الرٹ جاری

وزیر دفاع کے مطابق بہاولپور کے عوام نے ایئرپورٹ کی بحالی پر وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے شہر بھر میں فلیکس بینرز بھی آویزاں کیے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp