معروف پاکستانی کرکٹر پر ماڈل ہما سلیم کے سنگین الزامات، قانونی کارروائی کا اعلان

جمعرات 16 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اداکارہ اور ماڈل ہما سلیم نے سوشل میڈیا پر جاری طویل بیان میں معروف کرکٹر پر ہراسانی، دھمکیوں، کردار کشی اور ذہنی اذیت پہنچانے جیسے سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ جلد اپنی قانونی ٹیم کے ذریعے تمام شواہد عوام کے سامنے پیش کریں گی۔

اداکارہ ہما سلیم نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ دو ماہ سے ان کا مذکورہ کرکٹر سے کوئی رابطہ نہیں تاہم اس کے باوجود انہیں مسلسل دھمکیوں، ہراسانی اور ذہنی دباؤ کا سامنا ہے۔ ان کے مطابق جب بھی وہ اپنی زندگی میں آگے بڑھنے کی کوشش کرتی ہیں انہیں مختلف طریقوں سے پریشان کیا جاتا ہے۔

ہما سلیم کا کہنا تھا کہ ان کے اہلِ خانہ، دوستوں اور پیشہ ورانہ ساتھیوں سے بھی رابطہ کرکے ان کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی جس کے باعث ان کے کام سے وابستہ افراد بھی اس صورتحال سے متاثر ہوئے ہیں۔

اداکارہ نے مزید الزام لگایا کہ وہ ایک توہین آمیز اور ذہنی اذیت پر مبنی تعلق میں رہیں لیکن خاموشی اختیار کیے رکھی۔ تاہم اب ان کی برداشت ختم ہو چکی ہے اور وہ متعلقہ کرکٹر کے خلاف تمام شواہد اپنی قانونی ٹیم کے ذریعے سامنے لائیں گی۔

انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ وہ آئندہ چند روز میں اس کرکٹر سے متعلق مزید انکشافات کریں گی اور ہر الزام کے ثبوت بھی پیش کیے جائیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ: اسلام آباد تینوں ممالک کے پرچموں اور برقی قمقموں سے جگمگا اٹھا

حکومت کا بجلی کی 3 بڑی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کا عمل تیز کرنے کا فیصلہ

جماعت اسلامی نے 9 اگست کا احتجاج مؤخر کردیا، پیٹرولیم لیوی کے خلاف دھرنوں کی نئی تاریخ کا اعلان

اوپن اے آئی کے نئے ماڈل ’ایسٹرا‘ میں خطرناک سیکیورٹی خدشات کا انکشاف، ڈیولپنگ کام عارضی معطل

میر رضا علی کیس: پولیس تفتیش کے بجائے خاندان کو ہراساں کررہی ہے، وکیل نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا

ویڈیو

کشمیری پاکستان کے مالک ہیں، مسلم لیگ (ن) کو دو تہائی اکثریت دلائیں گے، رانا ثنا اللہ کا ضلع باغ میں جلسہ عام سے خطاب

وزیراعظم شہباز شریف مدینہ منورہ سے روانہ، مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے بعد مسجد نبویؐ میں حاضری

پی ٹی آئی اسلام آباد مارچ کے اعلان پر خیبر پختونخوا کے اراکین کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

پرانی کتابوں کا اتوار بازار

اپنی زندگی کے ایڈیٹر بنیں، رائٹر نہیں

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر