دانش اسکولوں کا دائرہ ہر ڈویژن تک بڑھایا جا رہا ہے، کشمیر کو موٹروے سے بھی جوڑیں گے، امیر مقام

جمعرات 16 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 

وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینیئر امیر مقام نے کہا ہے کہ حکومت ملک بھر میں معیاری تعلیم کے فروغ کے لیے ہر ڈویژن میں دانش اسکول قائم کر رہی ہے، جبکہ آزاد کشمیر کو موٹروے نیٹ ورک سے منسلک کرنے کا منصوبہ بھی جلد عملی شکل اختیار کرے گا۔

اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر امیر مقام نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی خواہش ہے کہ ملک کے ہر حصے کے بچوں کو دانش اسکولوں جیسی معیاری تعلیمی سہولتیں میسر آئیں۔ انہوں نے بتایا کہ ایک دانش اسکول پر تقریباً 4 ارب روپے لاگت آتی ہے، تاہم حکومت نے ہر ڈویژن میں ایسے تعلیمی ادارے قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:مظفرآباد: امیر مقام کی قیادت میں ’پاکستان ہمیشہ زندہ باد‘ ریلی، آزاد کشمیر کے عوام کی پاکستان سے محبت کو خراج تحسین

انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کے مسائل کو اپنی ذمہ داری سمجھتی ہے اور آئندہ بھی ان کے حل کے لیے بھرپور اقدامات جاری رکھے گی۔

امیر مقام نے کہا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے موٹرویز اور ایکسپریس ویز کا جو وژن دیا، حکومت اسی سوچ کو آگے بڑھا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جلد ہی مانسہرہ سے مظفرآباد، پھر میرپور، کوٹلی اور دیگر علاقوں کو مرکزی موٹروے نیٹ ورک سے منسلک کرنے کے منصوبے پر پیش رفت ہوگی، جس سے آزاد کشمیر کے عوام کو بہتر سفری سہولتیں اور معاشی مواقع میسر آئیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان اور سعودی عرب کی دوستی لازوال ہے، امیر مقام

وفاقی وزیر نے کہا کہ عوام جانتے ہیں کہ ترقیاتی منصوبے کون مکمل کر سکتا ہے، اسی لیے لوگ مسلم لیگ (ن) پر اعتماد کا اظہار کر رہے ہیں اور بڑی تعداد میں اس کا حصہ بن رہے ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت عوامی خدمت اور ترقی کے سفر کو مزید تیز کرے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پورٹ قاسم میں 150 ایکڑ رقبے پر آٹو پروسیسنگ زون قائم کرنے کا منصوبہ

آزاد کشمیر: ن لیگی امیدوار نے فیصل راٹھور کی کامیابی چیلنج کردی، دوبارہ گنتی کی درخواست سماعت کے لیے منظور

یورپ میں شدید خشک سالی، توانائی کا نیا بحران پیدا، رومانیہ کا آخری فعال جوہری ری ایکٹر بھی بند ہونے کے قریب

پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں انگلینڈ ٹیم پر کرفیو نہیں ہوگا، جو روٹ نے کھلاڑیوں پر اعتماد کا اظہار کردیا

خیبرپختونخوا میں 15 اگست تک بارشوں کی پیشگوئی، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا

ویڈیو

سہیل آفریدی فارغ، اکبر ایس بابر کی تابڑ توڑ واپسی، عمران خان کا نیا پلان کیا ہے؟

جشن آزادی کی تیاریاں عروج پر، راجا بازار میں سبز ہلالی پرچموں اور جھنڈیوں کی بہار

پاکستان کے نوجوان ’کاکروچ‘ نہیں، قوم کا مستقبل اور اقبال کے شاہین ہیں، رانا مشہود احمد خان

کالم / تجزیہ

ہمیں کاکروچ نہیں، خرگوش چاہئیں

13 برس بعد معلوم ہوا

کشمیر اب ایک ٹیسٹ کیس ہے