جی ایس پی پلس رپورٹ، پاکستان سب سے زیادہ مستفید ملک قرار

جمعہ 17 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

یورپی کمیشن نے جنرلائزڈ اسکیم آف پریفرنسز (جی ایس پی) پلس سے متعلق اپنی تازہ رپورٹ میں پاکستان کو اس اسکیم سے سب سے زیادہ مستفید ہونے والا ملک قرار دیتے ہوئے ملک کی معاشی اہمیت، ادارہ جاتی اصلاحات اور انسانی حقوق کے شعبے میں پیش رفت کو سراہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق 2024 کے دوران پاکستان کی 7.7 ارب یورو مالیت کی برآمدات جی ایس پی پلس کی تجارتی رعایتوں کے لیے اہل رہیں، جس کے نتیجے میں پاکستان کو تقریباً 732 ملین یورو کے ٹیرف کی بچت ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: یورپی یونین جوائنٹ کمیشن کا اجلاس، جی ایس پی پلس کے تحت پاکستان کی پیشرفت کا اعتراف

پاکستان نے یورپی تجارتی رعایتوں کے استعمال کی شرح 95.1 فیصد تک پہنچا دی، جو اس اسکیم سے بھرپور استفادے کی عکاسی کرتی ہے۔

یورپی کمیشن کے مطابق 2024 میں یورپی یونین نے پاکستان کی مجموعی برآمدات کا 28 فیصد خریدا، جبکہ پاکستانی ملبوسات، ٹیکسٹائل، چمڑے، تیار خوراک اور دیگر مصنوعات نے جی ایس پی پلس رعایتوں سے نمایاں فائدہ حاصل کیا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے جی ایس پی پلس سے متعلق تمام 27 بین الاقوامی کنونشنز کی توثیق برقرار رکھی اور یورپی یونین کے مانیٹرنگ نظام کے ساتھ مسلسل تعاون جاری رکھا۔

یورپی یونین نے پاکستان میں انسانی حقوق اور قانونی اصلاحات کے حوالے سے ہونے والی پیش رفت کو بھی سراہا ہے۔

مزید پڑھیں: یورپی یونین نے پاکستان کے حقِ دفاع کی حمایت کردی، مذاکرات بہترین راستہ قرار

رپورٹ میں قومی کمیشن برائے انسانی حقوق کو اقوام متحدہ کے اصولوں کے مطابق عالمی ’اے اسٹیٹس‘ ملنے کو ایک اہم ادارہ جاتی کامیابی قرار دیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق قومی کمیشن برائے اقلیتوں کے قیام کے لیے قانون سازی کو اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کی جانب اہم پیش رفت قرار دیا گیا، جبکہ انسدادِ تشدد قوانین پر عملدرآمد، متعلقہ اداروں کی تربیت اور جیل اصلاحات کو بھی مثبت اقدامات میں شامل کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف سے یورپی یونین کے سفیر کی ملاقات، باہمی تعاون کو مضبوط بنانے پر اتفاق

یورپی کمیشن نے خواتین کے تحفظ، گھریلو تشدد کی روک تھام اور کم عمری کی شادیوں کے خلاف نئی قانون سازی کو بھی قابلِ ذکر پیش رفت قرار دیتے ہوئے پاکستان کی اصلاحاتی کوششوں کو سراہا۔

رپورٹ میں یورپی یونین نے پاکستان کے ساتھ ترقیاتی اور اصلاحاتی تعاون کے لیے 400 ملین یورو کی مالی معاونت کے عزم کا بھی اعادہ کیا ہے، جس سے دونوں فریقوں کے درمیان اقتصادی اور ترقیاتی شراکت داری مزید مضبوط ہونے کی توقع ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بھی آزاد کشمیر انتخابات ملتوی ہونے سے متعلق خبر جعلی قرار دے دی

غیر ارادی غلطی یا سوچی سمجھی سیاست؟، مولانا فضل الرحمان کو بیان واپس لینا چاہیے، رانا ثنا اللہ

الیکشن کمیشن آزاد کشمیر نے انتخابات ملتوی ہونے کی خبر جعلی قرار دے دی

پاکستانیوں کے لیے خوشخبری، بی وائی ڈی کی نیو انرجی گاڑیوں کی سب سے بڑی کھیپ کراچی پورٹ پہنچ گئی

پاکستان نے جی ایس پی پلس وعدوں پر عملدرآمد اور سماجی تحفظ میں تاریخی پیشرفت کی، یورپی یونین

ویڈیو

کرکٹ کا سنہری باب بند، پاکستان کیخلاف 365 رنز بنانے والے عظیم آل راؤنڈر سر گیری سوبرز انتقال کر گئے

سہیل آفریدی کی پولیس، غنڈہ راج عروج پر، کابینہ میں ردوبدل حقیقت یا پروپیگنڈا؟ عوام پر پیٹرول بم گرنے کو تیار

چین سے 3گنا زیادہ قیمت پر گیس کی خریداری، اسلام آباد بمقابلہ پنجاب، گندم اور آٹا عوام کی پہنچ سے باہر، مہنگائی ایران جنگ پر نہ ڈالیں

کالم / تجزیہ

کیا موساد نےسابق ایرانی صدر کو آلہ کار بنا لیا تھا؟

ہمارا جھوٹ اور ان کا جھوٹ

دھڑکتے دل کا فون