اسحاق ڈار اور انڈونیشی وزیر اقتصادی امور کی ملاقات، دوطرفہ تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق

جمعہ 17 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے عالمی مصنوعی ذہانت تعاون تنظیم  کے اجلاس کے موقع پر انڈونیشیا کے رابطہ کار وزیر برائے اقتصادی امور ایرلنگا ہرتارتو سے ملاقات کی، جس میں پاک۔انڈونیشیا تعلقات کو مزید مضبوط بنانے، ترجیحی شعبوں میں تعاون بڑھانے اور دسمبر 2025 میں انڈونیشی صدر کے دورۂ پاکستان کے دوران طے پانے والے فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بتایا کہ شنگھائی میں عالمی مصنوعی ذہانت تعاون تنظیم کے اجلاس کے موقع پر انڈونیشیا کے رابطہ کار وزیر برائے اقتصادی امور ایرلنگا ہرتارتو سے خوشگوار ملاقات ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ ملاقات میں پاکستان اور انڈونیشیا کے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور مختلف ترجیحی شعبوں میں تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے علاقائی اور کثیرالجہتی امور پر بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

اسحاق ڈار کے مطابق ملاقات میں دسمبر 2025 میں انڈونیشیا کے صدر پرابوو سوبیانتو کے تاریخی دورۂ پاکستان کے دوران ہونے والی پیش رفت، اقتصادی و ترقیاتی نتائج اور طے شدہ مفاہمتوں پر عملدرآمد کا بھی جائزہ لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:شنگھائی دورہ مکمل، اسحاق ڈار کا پاک چین شراکت داری مزید مستحکم بنانے کا عزم

دونوں رہنماؤں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ دونوں برادر ممالک کے درمیان طے پانے والے فیصلوں کو عملی شکل دے کر دوطرفہ تعاون کو مزید وسعت دی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ: اسلام آباد تینوں ممالک کے پرچموں اور برقی قمقموں سے جگمگا اٹھا

حکومت کا بجلی کی 3 بڑی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کا عمل تیز کرنے کا فیصلہ

جماعت اسلامی نے 9 اگست کا احتجاج مؤخر کردیا، پیٹرولیم لیوی کے خلاف دھرنوں کی نئی تاریخ کا اعلان

اوپن اے آئی کے نئے ماڈل ’ایسٹرا‘ میں خطرناک سیکیورٹی خدشات کا انکشاف، ڈیولپنگ کام عارضی معطل

میر رضا علی کیس: پولیس تفتیش کے بجائے خاندان کو ہراساں کررہی ہے، وکیل نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا

ویڈیو

کشمیری پاکستان کے مالک ہیں، مسلم لیگ (ن) کو دو تہائی اکثریت دلائیں گے، رانا ثنا اللہ کا ضلع باغ میں جلسہ عام سے خطاب

وزیراعظم شہباز شریف مدینہ منورہ سے روانہ، مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے بعد مسجد نبویؐ میں حاضری

پی ٹی آئی اسلام آباد مارچ کے اعلان پر خیبر پختونخوا کے اراکین کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

پرانی کتابوں کا اتوار بازار

اپنی زندگی کے ایڈیٹر بنیں، رائٹر نہیں

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر