پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، پیٹرول 5 روپے 44پیسے اور ڈیزل 31 روپے 5پیسے مہنگا

ہفتہ 18 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی حکومت کی جانب سے  پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا ہے،  پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 44 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 31 روپے 5 پیسے فی لیٹر اضافہ ہوگیا۔

قیمت میں اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 316 روپے 15 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت بڑھ کر 354 روپے 35 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

اس سے قبل پیٹرول کی قیمت 310 روپے 71 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 323 روپے 30 پیسے فی لیٹر تھی۔

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر کردیا گیا ہے۔ حکومت کے مطابق قیمتوں میں اضافے کا تعلق عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ سے ہے، نئی قیمتوں کا اطلاق 20 جولائی تک ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ عالمی منڈی میں بڑھتی قیمتوں کے باعث  پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت کا تعین روزانہ کی بنیاد پر کیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ: اسلام آباد تینوں ممالک کے پرچموں اور برقی قمقموں سے جگمگا اٹھا

حکومت کا بجلی کی 3 بڑی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کا عمل تیز کرنے کا فیصلہ

جماعت اسلامی نے 9 اگست کا احتجاج مؤخر کردیا، پیٹرولیم لیوی کے خلاف دھرنوں کی نئی تاریخ کا اعلان

اوپن اے آئی کے نئے ماڈل ’ایسٹرا‘ میں خطرناک سیکیورٹی خدشات کا انکشاف، ڈیولپنگ کام عارضی معطل

میر رضا علی کیس: پولیس تفتیش کے بجائے خاندان کو ہراساں کررہی ہے، وکیل نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا

ویڈیو

کشمیری پاکستان کے مالک ہیں، مسلم لیگ (ن) کو دو تہائی اکثریت دلائیں گے، رانا ثنا اللہ کا ضلع باغ میں جلسہ عام سے خطاب

وزیراعظم شہباز شریف مدینہ منورہ سے روانہ، مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے بعد مسجد نبویؐ میں حاضری

پی ٹی آئی اسلام آباد مارچ کے اعلان پر خیبر پختونخوا کے اراکین کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

پرانی کتابوں کا اتوار بازار

اپنی زندگی کے ایڈیٹر بنیں، رائٹر نہیں

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر