26 نومبر احتجاج کیس: عمر ایوب اشتہاری قرار، عدالت نے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے

ہفتہ 18 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے 26 نومبر احتجاج کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب کو مسلسل عدم پیشی پر اشتہاری قرار دیتے ہوئے ان کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس میں 26 نومبر احتجاج کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ شائستہ کنڈی نے کی۔

یہ بھی پڑھیں:9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس میں عمر ایوب، زرتاج گل، مراد سعید سمیت 47 ملزمان کو 10، 10 سال قید کی سزا

دورانِ سماعت عدالت نے مسلسل طلبی کے باوجود پیش نہ ہونے پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے ان کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ عمر ایوب کو متعدد بار طلب کیا گیا، تاہم وہ عدالت میں پیش نہیں ہوئے، جس کے باعث انہیں قانون کے مطابق اشتہاری قرار دیا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ عمر ایوب کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج کے دوران اسلام آباد میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی اور دیگر متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp