عمران خان کی بہن نورین نیازی کو متنازع بیان پر این سی سی آئی اے نے طلب کرلیا

ہفتہ 18 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی ہمشیرہ نورین نیازی کو نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کی جانب سے نوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔

نوٹس میں نورین نیازی کو 20 جولائی کو سائبر کرائم رپورٹنگ سینٹر میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

این سی سی آئی اے کی جانب سے جاری نوٹس میں کہا گیا ہے کہ فیک نیوز سے قومی ادارے کو بدنام کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

یہ پیشرفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب گزشتہ روز سوشل میڈیا پر نورین نیازی کی ایک ویڈیو منظرعام پر آئی، جس میں ان کی جانب سے افواج پاکستان پر تنقید کی گئی تھی۔

نورین نیازی کی ویڈیو سامنے آنے پر سوشل میڈیا پر ان پر شدید تنقید کی جارہی ہے۔

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری پر اپنے ایک بیان میں کہاکہ عمران خان اور ان کے خاندان کی طرف سے پاکستان کے لیے کوئی خیر ہو ہی نہیں سکتی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بیرون ملک جانے کے لیے 10 لاکھ روپے تک بلا سود قرض، حکومت نے عوام کو خوشخبری سنا دی

عالمی شہرت یافتہ فٹبالر لیونل میسی کے والد جارج میسی 68 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

سینیئر اداکارہ روبینہ اشرف کا خواتین کے شوہر اور سسرالیوں کے لیے اہم پیغام

دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کا امکان، این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا

حکومت سے مذاکرات ناکام، گڈز ٹرانسپورٹرز نے ملک گیر پہیہ جام ہڑتال کا آغاز کردیا

ویڈیو

کشمیری پاکستان کے مالک ہیں، مسلم لیگ (ن) کو دو تہائی اکثریت دلائیں گے، رانا ثنا اللہ کا ضلع باغ میں جلسہ عام سے خطاب

وزیراعظم شہباز شریف مدینہ منورہ سے روانہ، مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے بعد مسجد نبویؐ میں حاضری

پی ٹی آئی اسلام آباد مارچ کے اعلان پر خیبر پختونخوا کے اراکین کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

پرانی کتابوں کا اتوار بازار

اپنی زندگی کے ایڈیٹر بنیں، رائٹر نہیں

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر