یومِ الحاقِ پاکستان: وزیراعظم شہبازشریف کا کشمیریوں کے حقِ خودارادیت کی بھرپور حمایت کا اعادہ

اتوار 19 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم شہباز شریف نے یومِ الحاقِ پاکستان کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 19 جولائی 1947 کو آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کی جانب سے منظور کی گئی تاریخی قرارداد برصغیر کی تاریخ کا ایک اہم سنگِ میل ہے، جس میں جموں و کشمیر کے مسلمانوں نے ریاست کے پاکستان سے الحاق کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔

مزید پڑھیں:’کشمیر بنے گا پاکستان‘: 19 جولائی کی تاریخی قرارداد آج بھی زندہ، اہل کشمیر اپنے عزم پر قائم

وزیراعظم نے کہا کہ اس متفقہ قرارداد نے اُس وقت جموں و کشمیر کے مسلمانوں کی اجتماعی سیاسی امنگوں کی نمائندگی کی اور ڈوگرہ حکمرانوں سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ وہ عوام کی خواہشات کا احترام کریں۔ ان کے بقول یہ قرارداد کشمیری عوام کی سیاسی جدوجہد میں آج بھی ایک اہم تاریخی حیثیت رکھتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یومِ الحاقِ پاکستان پاکستان اور جموں و کشمیر کے عوام کے درمیان تاریخی، مذہبی، ثقافتی، جغرافیائی اور دیرینہ رشتوں کی یاد تازہ کرتا ہے، جبکہ اس موقع پر کشمیری عوام کی آزادانہ رائے اور خواہشات کے احترام کی اہمیت بھی اجاگر ہوتی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق جموں و کشمیر کے عوام کے ناقابلِ تنسیخ حقِ خودارادیت کی اصولی حمایت جاری رکھے گا۔

مزید پڑھیں:کراچی: کشمیر کالونی میں آزاد کشمیر انتخابات پر بحث، مہاجرین نشستوں کی اہمیت اور کشمیریوں کے تحفظات

انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کا تنازع اب بھی جنوبی ایشیا کے امن و استحکام پر گہرے اثرات مرتب کر رہا ہے اور خطے میں پائیدار امن اسی صورت ممکن ہے جب اس مسئلے کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق پرامن طریقے سے حل کیا جائے۔

وزیراعظم نے بھارتی زیرِ انتظام جموں و کشمیر کے عوام کی جرات، ثابت قدمی اور بنیادی حقوق کے حصول کے لیے ان کی جدوجہد کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کے حصول تک اپنی سفارتی، سیاسی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے شاہ غلام قادر کی ملاقات، آزاد کشمیر کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

اعلیٰ عدلیہ کے ججز کی تنخواہوں اور مراعات میں بڑا اضافہ

مچل اسٹارک کا نیا ریکارڈ، بائیں ہاتھ سے بولنگ کرنے والے ٹیسٹ کرکٹ کے کامیاب ترین بولر بن گئے

روس اور ایران کے خطرات کے پیشِ نظر جرمنی کا خفیہ اداروں کو مزید طاقت دینے کا فیصلہ

ایران امریکا جنگ میں پاکستان کے ثالثی کردار کی بھرپور حمایت کرتے ہیں، نارویجن وزیرِ خارجہ کی اسحاق ڈار کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس

ویڈیو

ایران امریکا جنگ میں پاکستان کے ثالثی کردار کی بھرپور حمایت کرتے ہیں، نارویجن وزیرِ خارجہ کی اسحاق ڈار کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس

آزاد کشمیر کے عوام نے عوامی ایکشن کمیٹی کو مسترد کر دیا، تشدد کسی صورت برداشت نہیں ہوگا،  ترجمان آزاد جموں و کشمیر پولیس

‘’میرا پاکستان’ آپ کے نزدیک کس احساس کا نام ہے؟’

کالم / تجزیہ

انڈین خارجہ پالیسی کی ارتھی

ہمیں کاکروچ نہیں، خرگوش چاہئیں

13 برس بعد معلوم ہوا