الباحہ میں ’کنٹینر واک وے‘ عوامی توجہ کا مرکز، گرمیوں میں صحت مند طرزِ زندگی کے فروغ کی نئی کوشش

اتوار 19 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سعودی عرب کے شہر الباحہ میں موسمِ گرما 2026 کے موقع پر بلدیہ کی جانب سے قائم کیا گیا ’کنٹینر واک وے‘ شہریوں اور سیاحوں کے لیے صحت مند اور تفریحی سرگرمیوں کا نمایاں مرکز بن گیا ہے۔ جدید شہری منصوبہ بندی کے تحت تیار کیے گئے اس منصوبے کا مقصد چہل قدمی، سائیکلنگ اور صحت مند طرزِ زندگی کو فروغ دینا ہے۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق واک وے میں 900 میٹر طویل پیدل چلنے کا ٹریک، 500 میٹر سائیکلنگ لین، 35 نشست گاہیں، بچوں کے لیے دو کھیلوں کے مقامات، آرائشی روشنیوں کا نظام، 100 حفاظتی رکاوٹیں اور 150 درختوں اور پودوں پر مشتمل خوبصورت لینڈ اسکیپنگ شامل ہے، جن میں جیکرانڈا اور ببول کے درخت بھی لگائے گئے ہیں۔

الباحہ سمر سیزن کے دوران بلدیہ نے الباحہ ہیلتھ کلسٹر اور سعودی ریڈ کریسنٹ اتھارٹی کے تعاون سے واک وے پر مختلف کھیلوں کے مقابلوں، تفریحی سرگرمیوں اور انٹرایکٹو پروگراموں کا بھی اہتمام کیا ہے۔ ان سرگرمیوں میں شہریوں کے مفت طبی معائنے، بلڈ پریشر اور دیگر بنیادی صحت کے ٹیسٹ، نیز صحت سے متعلق آگاہی مہم بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب میں 75 سال بعد منفرد فلکیاتی نظارہ دیکھنے کے لیے تیاریاں شروع

بلدیہ کے مطابق کنٹینر واک وے منصوبہ انسانی ضرورتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے جدید شہری ترقی، معیارِ زندگی میں بہتری، مقامی سیاحت کے فروغ اور عوام کے لیے پرکشش کھلی تفریحی جگہوں کی فراہمی کے وژن کا حصہ ہے، تاکہ موسمِ گرما میں مقامی آبادی اور سیاحوں کو صحت مند اور خوشگوار ماحول میسر آ سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp