ٹی20 کے بعد بھارت کو انگلینڈ کے خلاف ایک روزہ سیریز میں بھی شکست

پیر 20 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انگلینڈ نے ون ڈے سیریز کے تیسرے اور آخری فیصلہ کن میچ میں بھارت کو 27 رنز سے شکست دے کر 3 میچوں کی سیریز 1-2 سے اپنے نام کر لی ہے۔

لارڈز کے تاریخی میدان پر کھیلے گئے اس ہائی اسکورنگ مقابلے میں انگلینڈ کے 387 رنز کے پہاڑ جیسے ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم شاندار لڑائی کے باوجود مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 360 رنز ہی بنا سکی اور ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی۔

انگلینڈ کی دھواں دار بیٹنگ اور رنز کا پہاڑ

اس سے قبل بھارتی کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو مہنگا ثابت ہوا۔ انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں صرف 3 وکٹوں کے نقصان پر 387 رنز کا بڑا اسکور کھڑا کیا۔

یہ بھی پڑھیں:آئی سی سی ون ڈے رینکنگ : ابرار احمد بولنگ میں نمبر ون کے قریب، نسیم شاہ بھی اوپر آگئے، بابر اعظم کی تنزلی

میزبان ٹیم کی جانب سے اوپنر بین ڈکٹ نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے 141 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

دیگر بلے بازوں میں جیکب بیتھل 74 اور کپتان ہیری بروک 14 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جبکہ جو روٹ 74 اور جوس بٹلر 41 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ بھارت کی جانب سے پراسدھ کرشنا نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

روہت شرما کی سینچری اور بھارتی مڈل آرڈر کی مزاحمت

سنگین ہدف کے تعاقب میں بھارتی اوپنر روہت شرما نے فرنٹ سے لیڈ کیا اور 138 رنز کی بہترین باری کھیلی۔

ان کا ساتھ دیتے ہوئے کپتان شبمن گل نے 77 اور ویرات کوہلی نے 74 رنز بنائے، تاہم مڈل آرڈر میں ایشان کشن 14 اور شریاس ایر صفر پر آؤٹ ہو کر ٹیم کو دباؤ میں چھوڑ گئے۔

مزید پڑھیں:آخری ٹی20: انگلینڈ نے بھارت کو شکست دے کر سیریز 0-4 سے اپنے نام کرلی

آخری لمحات میں گرنور برار 18 اور ارشدیپ سنگھ 15 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے لیکن ٹیم کو فتح نہ دلا سکے۔

سیم کرن کی تباہ کن بولنگ

انگلینڈ کی جانب سے سیم کرن سب سے کامیاب بولر رہے، جنہوں نے بھارتی بیٹنگ لائن کی کمر توڑتے ہوئے 4 اہم کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

ان کے علاوہ جوفرا آرچر، جیکب بیتھل اور عادل راشد نے 1، 1 وکٹ حاصل کر کے اپنی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ: اسلام آباد تینوں ممالک کے پرچموں اور برقی قمقموں سے جگمگا اٹھا

حکومت کا بجلی کی 3 بڑی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کا عمل تیز کرنے کا فیصلہ

جماعت اسلامی نے 9 اگست کا احتجاج مؤخر کردیا، پیٹرولیم لیوی کے خلاف دھرنوں کی نئی تاریخ کا اعلان

اوپن اے آئی کے نئے ماڈل ’ایسٹرا‘ میں خطرناک سیکیورٹی خدشات کا انکشاف، ڈیولپنگ کام عارضی معطل

میر رضا علی کیس: پولیس تفتیش کے بجائے خاندان کو ہراساں کررہی ہے، وکیل نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا

ویڈیو

کشمیری پاکستان کے مالک ہیں، مسلم لیگ (ن) کو دو تہائی اکثریت دلائیں گے، رانا ثنا اللہ کا ضلع باغ میں جلسہ عام سے خطاب

وزیراعظم شہباز شریف مدینہ منورہ سے روانہ، مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے بعد مسجد نبویؐ میں حاضری

پی ٹی آئی اسلام آباد مارچ کے اعلان پر خیبر پختونخوا کے اراکین کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

پرانی کتابوں کا اتوار بازار

اپنی زندگی کے ایڈیٹر بنیں، رائٹر نہیں

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر