اکیلی ماں اور طلاق یافتہ زندگی، حنا دلپذیر نے مشکلات کا مقابلہ کیسے کیا؟

پیر 20 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستانی اداکارہ حنا دلپذیر نے کہا ہے کہ اکیلی ماں اور طلاق یافتہ ہونا ان کی زندگی کے سفر کا ایک حصہ تھا، ہر انسان کے لیے زندگی کا راستہ مختلف ہوتا ہے۔

’بلبلے‘ کی اداکارہ نے ایک انٹرویو میں اپنی زندگی کے مشکل مراحل پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کی 24 سال کی عمر میں طلاق ہوگئی تھی اور وہ اس وقت بالکل اکیلی تھیں، لیکن انہوں نے اسے زندگی کا اختتام نہیں سمجھا۔

یہ بھی پڑھیں: فنکاروں سے ناروا سلوک، حنا دلپذیر کیا کہتی ہیں؟

حنا دلپذیر نے کہا کہ انسان کی زندگی اللہ کی طرف سے طے کی جاتی ہے اور ہر شخص کو اپنی زندگی میں مختلف آزمائشوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ انسان کو اپنے حالات کے ساتھ صلح کرنی چاہیے اور دوسروں کے لیے اچھا سوچنا چاہیے، کیونکہ دوسروں کے لیے دعا کرنا انسان کو اندرونی سکون اور برکت دیتا ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ ضروری نہیں کہ ہر شخص زندگی ایک ہی انداز میں گزارے۔ اگر کسی کا خاندان بچوں کی خاطر ساتھ رہتا ہے اور اسے اچھا شریکِ حیات ملتا ہے تو یہ اللہ کی نعمت ہے، لیکن اگر ایسا نہ ہو تو اس کا مطلب ہے کہ اللہ نے اس کے لیے کچھ اور بہتر رکھا ہے۔

حنا دلپذیر نے کہا کہ رشتے کا ختم ہونا ہمیشہ کسی ایک شخص کی غلطی نہیں ہوتا، بعض اوقات دو لوگ ایک دوسرے کے لیے موزوں نہیں ہوتے۔ ان کے مطابق انسان کو بہتر فیصلے کرکے پرسکون زندگی گزارنے کی کوشش کرنی چاہیے اور کسی دوسرے شخص کی خاطر اپنی زندگی ضائع نہیں کرنی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: مومو‘ کے کردار کو کسی دوسری جگہ پرفارم نہ کرنے کی پابند ہوں، حنا دلپزیر کا انکشاف

انہوں نے اپنی مضبوطی کا کریڈٹ اپنے والدین کو دیتے ہوئے کہا کہ ان کے والدین نے انہیں ایمان اور زندگی میں کامیابی کے اصول سکھائے، جنہوں نے مشکل وقت میں ان کی مدد کی۔

اداکارہ نے خود سے محبت کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ انسان کو خود پر ترس نہیں کھانا چاہیے، بلکہ مشکلات کا سامنا وقار کے ساتھ کرنا چاہیے۔ ان کے مطابق اگر انسان خود کو سنبھال لے تو بہت کچھ حاصل کر سکتا ہے۔

بچوں کی تربیت کے حوالے سے حنا دلپذیر نے کہا کہ بچے دیکھ کر سیکھتے ہیں۔ والدین کو چاہیے کہ وہ بچوں کو زندگی کے اہم اصول سکھائیں، کیونکہ اچھی تربیت ان کی شخصیت بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

اپنی مشکلات سے نمٹنے کے طریقے کے بارے میں اداکارہ نے کہا کہ مزاح ان کے لیے ایک اہم سہارا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ہمیشہ اپنی ذات پر بھی ہنس لیتی ہیں اور مشکل حالات میں ہنسی نے انہیں بہتر محسوس کرنے میں مدد دی۔

یہ بھی پڑھیں: ’میری امی کو لازوال عشق پسند آیا، میرے لیے یہی اہم ہے‘، پابندی کے مطالبے پر عائشہ عمر کا ردعمل

حنا دلپذیر نے ریڈیو سے اداکاری تک کے سفر پر بات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں تھیٹر اور ریڈیو دونوں سے محبت ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اگرچہ ان کی پرورش دبئی میں ہوئی، لیکن پاکستانی ٹیلی وژن سے انہیں ہمیشہ خاص لگاؤ رہا۔

انہوں نے کہا کہ اداکاری ان کی زندگی میں ایک موقع کے طور پر آئی جسے انہوں نے خوشی سے قبول کیا اور اپنی پوری محنت دی۔

حنا دلپذیر اس وقت مزاحیہ پروگرام ’مِٹھو اور آپا‘ میں صبا حمید اور منال خان کے ساتھ کام کر رہی ہیں۔ وہ ڈرامہ ’بلبلے‘ میں مومو کے کردار اور ’قدوسی صاحب کی بیوہ‘ میں 40 سے زائد مختلف کردار ادا کرنے کے حوالے سے مشہور ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جماعت اسلامی نے 9 اگست کا احتجاج مؤخر کردیا، پیٹرولیم لیوی کے خلاف دھرنوں کی نئی تاریخ کا اعلان

اوپن اے آئی کے نئے ماڈل ’ایسٹرا‘ میں خطرناک سیکیورٹی خدشات کا انکشاف، ڈیولپنگ کام عارضی معطل

میر رضا علی کیس: پولیس تفتیش کے بجائے خاندان کو ہراساں کررہی ہے، وکیل نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا

امریکا، ایران کشیدگی میں پاکستان نے وہ کر دکھایا جو بڑی عالمی طاقتیں نہ کر سکیں، ساؤتھ ایشین وائسز

حماس کا غزہ امن منصوبے کے دوسرے مرحلے پر عملدرآمد کے لیے آمادگی کا اعلان

ویڈیو

کشمیری پاکستان کے مالک ہیں، مسلم لیگ (ن) کو دو تہائی اکثریت دلائیں گے، رانا ثنا اللہ کا ضلع باغ میں جلسہ عام سے خطاب

وزیراعظم شہباز شریف مدینہ منورہ سے روانہ، مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے بعد مسجد نبویؐ میں حاضری

پی ٹی آئی اسلام آباد مارچ کے اعلان پر خیبر پختونخوا کے اراکین کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

پرانی کتابوں کا اتوار بازار

اپنی زندگی کے ایڈیٹر بنیں، رائٹر نہیں

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر