ایمان مزاری کیس: سپریم کورٹ نے سماعت ملتوی کر دی

منگل 21 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سپریم کورٹ نے ایمان مزاری کیس کی سماعت ملتوی کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ اگر کوئی ہنگامی صورتحال ہو تو فریقین جلد سماعت کی درخواست دائر کر سکتے ہیں۔

جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں یہی کیس 24 جولائی کو سماعت کے لیے مقرر ہے۔

مزید پڑھیں: متنازع ٹوئٹس کیس: ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو مجموعی طور پر 17،17 سال قید کی سزا سنا دی گئی

ایمان مزاری کے وکیل فیصل صدیقی نے مؤقف اختیار کیا کہ سپریم کورٹ سے ہی انصاف ملتا ہے اور گزشتہ سماعت پراسیکیوشن کی وجہ سے ملتوی ہوئی تھی۔ انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ پہلے قابلِ سماعت ہونے کے قانونی نکتے پر دلائل سن لیے جائیں یا کیس 2 ہفتوں کے لیے ملتوی کر دیا جائے۔

اس پر جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیے کہ سپریم کورٹ میں بیٹھ کر ہائیکورٹ کی کارروائی کو ریگولیٹ نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ کسی مقدمے کو اس انداز میں ملتوی کرنا ہائیکورٹ کی کارروائی پر نگرانی کے مترادف ہوگا۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ درخواست گزار چاہتے ہیں کہ ہائیکورٹ کی کارروائی سپریم کورٹ کی نگرانی میں چلے، جس پر وکیل فیصل صدیقی نے جواب دیا کہ پھر ہائیکورٹ میں ہی کیس چلنے دیا جائے۔

مزید پڑھیں: راجا ناصر عباس کی ایمان مزاری کے کیس میں مداخلت پر سوالات اٹھنے لگے

بعد ازاں سپریم کورٹ نے کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔ عدالت نے قرار دیا کہ اگر کوئی ہنگامی صورت حال پیدا ہو تو فریقین جلد سماعت کی درخواست دائر کر سکتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بیرون ملک جانے کے لیے 10 لاکھ روپے تک بلا سود قرض، حکومت نے عوام کو خوشخبری سنا دی

عالمی شہرت یافتہ فٹبالر لیونل میسی کے والد جارج میسی 68 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

سینیئر اداکارہ روبینہ اشرف کا خواتین کے شوہر اور سسرالیوں کے لیے اہم پیغام

دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کا امکان، این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا

حکومت سے مذاکرات ناکام، گڈز ٹرانسپورٹرز نے ملک گیر پہیہ جام ہڑتال کا آغاز کردیا

ویڈیو

کشمیری پاکستان کے مالک ہیں، مسلم لیگ (ن) کو دو تہائی اکثریت دلائیں گے، رانا ثنا اللہ کا ضلع باغ میں جلسہ عام سے خطاب

وزیراعظم شہباز شریف مدینہ منورہ سے روانہ، مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے بعد مسجد نبویؐ میں حاضری

پی ٹی آئی اسلام آباد مارچ کے اعلان پر خیبر پختونخوا کے اراکین کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

پرانی کتابوں کا اتوار بازار

اپنی زندگی کے ایڈیٹر بنیں، رائٹر نہیں

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر