وزیرِاعظم محمد شہباز شریف سے ایران کے وزیرِ داخلہ اسکندر مؤمنی کی وزیرِاعظم ہاؤس میں ملاقات جاری ہے۔
ملاقات میں پاکستان اور ایران کے درمیان دوطرفہ تعلقات، سرحدی تعاون، باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیے جانے کا امکان ہے۔
اسلام آباد: 21 جولائی 2026۔
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے ایران کے وزیر داخلہ عزت مآب اسکندر مؤمنی کی وزیر اعظم ہاؤس میں ملاقات شروع ہوگئی ہے. pic.twitter.com/YmZVEpCdVC
— Prime Minister's Office (@PakPMO) July 21, 2026
ایرانی وزیرِ داخلہ اسکندر مؤمنی اپنے وفد کے ہمراہ وزیرِاعظم ہاؤس پہنچے، جہاں وزیرِاعظم شہباز شریف نے ان کا استقبال کیا۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے اعلیٰ حکام بھی شریک ہیں۔














