پاکستان اور ویسٹ انڈیز کا 4 روزہ پریکٹس میچ بے نتیجہ ختم، پہلا ٹیسٹ 25 جولائی سے شروع ہوگا

بدھ 22 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلا گیا 4 روزہ پریکٹس میچ بغیر کسی نتیجے کے اختتام پذیر ہوگیا۔

مزید پڑھیں: ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹیسٹ سیریز، قومی کرکٹ ٹیم ٹرینیڈاڈ پہنچ گئی

میچ میں پاکستان نے پہلی اننگز میں 455 رنز بنائے، جبکہ دوسری اننگز میں 219 رنز اسکور کیے۔ جواب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم پہلی اننگز میں 279 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

پاکستان کی جانب سے محمد علی نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 5 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ عامر جمال اور علی عثمان نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ محمد عباس نے ایک وکٹ اپنے نام کی۔

مزید پڑھیں: 3 سال بعد بیرون ملک ٹیسٹ: ویسٹ انڈیز کے خلاف پاکستان کرکٹ ٹیم کے امتحان کا 25 جولائی سے آغاز

دونوں ٹیموں کے درمیان 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا مقابلہ 25 سے 29 جولائی ہوگا، جس کے لیے دونوں ٹیمیں اپنی تیاریوں کو حتمی شکل دے رہی ہیں۔

2 ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ 2 سے 6 اگست تک ٹرینیڈاڈ اور ٹوباگو میں کھیلا جائے گا، جو آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ 27-2025 کا حصہ ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

حماس کا غزہ امن منصوبے کے دوسرے مرحلے پر عملدرآمد کے لیے آمادگی کا اعلان

بیرون ملک جانے کے لیے 10 لاکھ روپے تک بلا سود قرض، حکومت نے عوام کو خوشخبری سنا دی

عالمی شہرت یافتہ فٹبالر لیونل میسی کے والد جارج میسی 68 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

سینیئر اداکارہ روبینہ اشرف کا خواتین کے شوہر اور سسرالیوں کے لیے اہم پیغام

دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کا امکان، این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا

ویڈیو

کشمیری پاکستان کے مالک ہیں، مسلم لیگ (ن) کو دو تہائی اکثریت دلائیں گے، رانا ثنا اللہ کا ضلع باغ میں جلسہ عام سے خطاب

وزیراعظم شہباز شریف مدینہ منورہ سے روانہ، مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے بعد مسجد نبویؐ میں حاضری

پی ٹی آئی اسلام آباد مارچ کے اعلان پر خیبر پختونخوا کے اراکین کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

پرانی کتابوں کا اتوار بازار

اپنی زندگی کے ایڈیٹر بنیں، رائٹر نہیں

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر