ایمنسٹی رپورٹ مسترد: دہشتگردی کے خلاف کارروائیوں کا پس منظر نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، پاکستان

بدھ 22 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان نے ایمنسٹی انٹرنیشنل کی اس رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے جس میں افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ایک منشیات بحالی مرکز کو نشانہ بنانے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔ مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ رپورٹ عدالتی فیصلہ نہیں بلکہ ایک وکالتی نوعیت کی رائے ہے، جس میں پاکستان کی انٹیلیجنس معلومات، ہدف کے تعین کے طریقہ کار اور سیکیورٹی تناظر کو شامل نہیں کیا گیا۔

مزید پڑھیں: گرفتار خارجی سہولتکار کے دہشتگردی اور بھتہ خوری سے متعلق اہم انکشافات، غیر قانونی مدارس کی نگرانی پر زور

بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے کسی اسپتال یا بحالی مرکز کو جان بوجھ کر نشانہ نہیں بنایا بلکہ کارروائیاں دہشتگردوں کے ٹھکانوں، اسلحہ گوداموں، ڈرون سے متعلق تنصیبات اور دہشتگرد گروہوں کی معاونت کرنے والے ڈھانچے کے خلاف کی گئیں۔

پاکستان کے مطابق ان کارروائیوں میں درست نشانہ لگانے والے ہتھیار استعمال کیے گئے اور ثانوی دھماکوں سے فوجی سازوسامان کی موجودگی کی تصدیق ہوتی ہے۔

بیان میں زور دیا گیا کہ شہری ہلاکتیں افسوسناک ہیں اور ان کی غیر جانبدارانہ تحقیقات ہونی چاہئیں، تاہم تحقیقات میں دہشتگردی کے پس منظر، افغان سرزمین پر کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سمیت دہشتگرد گروہوں کی موجودگی اور افغان حکام کی ذمہ داریوں کا بھی جائزہ لیا جانا چاہیے۔

پاکستان نے کہا کہ وہ ایسی غیر جانبدار تحقیقات کی حمایت کرے گا جن میں افغانستان میں موجود دہشتگرد نیٹ ورکس اور ان کی معاونت کو بھی شامل کیا جائے۔

دوسری جانب آزاد جموں و کشمیر میں کالعدم قرار دی گئی جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی (جے اے اے سی) سے متعلق جاری تجزیے میں کہا گیا ہے کہ اس تنظیم کی سرگرمیاں ابتدا میں عوامی مطالبات تک محدود تھیں، تاہم بعد ازاں بعض احتجاجی مظاہروں کو بیرونی پاکستان مخالف حلقوں کی حمایت، بھارتی سیاسی شخصیات کی پذیرائی اور پاکستان مخالف بیانیے کے فروغ کے لیے استعمال کیا گیا۔

مزید پڑھیں:شمالی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 11 خارجی دہشتگرد ہلاک

اختلاف رائے اور پُرامن احتجاج ہر شہری کا آئینی حق ہے، تاہم تشدد، ریاستی اداروں پر حملے اور قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کو نشانہ بنانا کسی بھی جمہوری جدوجہد کا حصہ نہیں ہو سکتا۔ عوامی مطالبات اور پرامن احتجاج کو ایسے عناصر سے الگ رکھنا ضروری ہے جو تشدد یا بیرونی مفادات کے لیے کسی تحریک کو استعمال کرنے کی کوشش کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

حکومت کا 2 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان

وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال کا دعویٰ، کراچی سب سے زیادہ ٹیکس دیتا ہے، حقیقت کیا ہے؟

اسحاق ڈار اور سعودی وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، خطے کی صورتحال اور پاک سعودی تعلقات پر تبادلہ خیال

جنوبی وزیرستان:سیکیورٹی فورسز نے خودکش حملہ ناکام بنا دیا، 4 فتنہ الخوارج دہشتگرد ہلاک

مون سون بارشیں جاری، چناب میں درمیانے درجے کے سیلاب اور کئی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ

ویڈیو

وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال کا دعویٰ، کراچی سب سے زیادہ ٹیکس دیتا ہے، حقیقت کیا ہے؟

آزاد کشمیر الیکشن: گہما گہمی عروج پر پہنچ گئی، کس کا پلڑا بھاری؟

پہلا ٹیسٹ: برائن لارا اسٹیڈیم میں ویسٹ انڈیز کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری

کالم / تجزیہ

ہوا دان، منگھ، بادگیر یا بادکش

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں

مشرقِ وسطیٰ میں پاکستان کا ابھرتا ہوا کردار