خیبرپختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈ سے 22 افراد جاں بحق، 23 زخمی، 37 مکانات متاثر

جمعرات 23 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبرپختونخوا میں 19 جولائی سے جاری موسلادھار بارشوں اور فلش فلڈ کے نتیجے میں مختلف حادثات میں 22 افراد جاں بحق جبکہ 23 افراد زخمی ہو گئے۔ بارشوں سے 37 مکانات بھی متاثر ہوئے ہیں، جن میں 8 مکمل اور 29 جزوی طور پر تباہ ہو گئے۔

پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کی جانب سے جمعرات کو جاری کردہ تازہ رپورٹ کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 9 مرد، 3 خواتین اور 10 بچے شامل ہیں، جبکہ زخمیوں میں 11 مرد، 5 خواتین اور 7 بچے شامل ہیں۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق یہ جانی و مالی نقصان تیز بارشوں، گھروں کی چھتیں اور دیواریں گرنے، نیز فلش فلڈ کے باعث سیلابی ریلوں میں بہہ جانے کے مختلف واقعات میں پیش آیا۔

رپورٹ کے مطابق بارشوں سے متاثرہ اضلاع میں پشاور، نوشہرہ، خیبر، مردان، بونیر، باجوڑ، شانگلہ، صوابی، لوئر چترال، لوئر و اپر دیر، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، ٹانک، تورغر، کرم، شمالی وزیرستان اور جنوبی وزیرستان شامل ہیں۔

پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ ادارہ، ریسکیو 1122، ضلعی انتظامیہ اور دیگر متعلقہ ادارے باہمی رابطے میں ہیں اور متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے تمام متعلقہ ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ امدادی کارروائیاں مزید تیز کی جائیں اور متاثرین کو فوری طور پر خوراک، رہائش اور دیگر ضروری امدادی سامان فراہم کیا جائے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق اس وقت صوبے کے تمام دریاؤں اور ندی نالوں میں پانی کی سطح اور بہاؤ معمول کے مطابق ہے، تاہم وقفے وقفے سے بارشوں کا سلسلہ آج تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ اس حوالے سے تمام ضلعی انتظامیہ کو پہلے ہی الرٹ جاری کیا جا چکا ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے عوام سے اپیل کی ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں، حساس اور سیاحتی مقامات کا رخ نہ کریں اور موسمی صورتحال کے حوالے سے حکومتی اداروں کی جانب سے جاری کردہ الرٹس اور ہدایات پر عمل کریں۔

پی ڈی ایم اے کا ایمرجنسی آپریشن سینٹر مکمل طور پر فعال ہے۔ کسی بھی ہنگامی صورتحال، موسمی معلومات یا مدد کے لیے شہری پی ڈی ایم اے کی مفت ہیلپ لائن 1700 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسحاق ڈار اور پینی وونگ کی ملاقات، خطے میں امن کے لیے سفارتکاری پر زور

پاکستان سعودی عرب کے ساتھ مضبوطی سے کھڑا ہے، شہباز شریف کا محمد بن سلمان کو یقین دہانی

ڈاکٹر آکاش قتل کیس: گرفتار ملزمان کی مبینہ مقابلے میں ہلاکت نے تحقیقات پر سوالیہ نشان لگادیا

مودی کا خوف ختم، حکومت مخالف طلبہ تحریک کو بالی ووڈ کی بھرپور حمایت، سلمان خان، عالیہ بھٹ سمیت کئی فنکار میدان میں آگئے

پاکستان کی طرف سے حوثیوں کے سعودی آئل ٹینکر پر حملے کی شدید مذمت، ریاض کی مکمل حمایت کا اعادہ

ویڈیو

مون سون سیزن: لاہور سے ایک گھنٹے میں بارش کا پانی نکالنا ہدف ہے، ڈی ایم ڈی واسا

پاکستان اور کینیڈا کے معاشی تعلقات کا نیا باب، کراچی کے لیے بڑے منصوبے کا عندیہ

اسحاق ڈار کی فلپائن میں سری لنکا اور مصر کے وزرائے خارجہ سے اہم ملاقاتیں

کالم / تجزیہ

شفاف انتخابات کا فریب

مزید عدالتیں یا بہتر انصاف؟

فلم تھری ایڈیٹس کے حقیقی رانچھو کی اصل جنگ