بھارت میں طوفان: اچھی ایکٹنگ کس نے کی؟ جوہی چاولہ یا ٹی وی اینکر؟

جمعہ 16 جون 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت کے نجی ٹی وی چینل نے خطرناک طوفان بپر جوائے کا بھی مذاق بنا ڈالا۔ بھارتی خاتون اینکر اسٹوڈیوز میں چھتری اٹھائے تیز ہواؤں میں ڈگمگانے کی اداکاری کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ ’اس وقت ہم گجرات پہنچ چکے ہیں، یہاں اتنی تیز ہوائیں چل رہی ہیں کہ کھڑا ہونا اور بولنا بھی مشکل ہے‘۔

سنسنی پھیلانے والی بھارتی ٹی وی اینکر کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی اور صارفین کی جانب سے اس کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

بالی ووڈ اداکارہ جوہی چاولہ بھی بھارتی صحافی کی ویڈیو پر تبصرہ کیے بغیر نہ رہ سکیں، انہوں نے منہ چھپانے والی ایموجی کا سہارا لیتے ہوئے سماجی رابطوں کی سائیٹ ٹوئیٹر پر ایک کلپ شیئر کیا جس میں وہ شدید طوفان میں کھڑی اپنی فلم کا سین عکس بند کروا رہی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی اداکارہ نے بھارتی اینکر کا وہ ویڈیو کلپ بھی شیئر کیا جس میں وہ اسٹوڈیو میں کھڑی اداکاری کر رہی ہیں۔

ایک صارف نے اداکارہ جوہی چاولہ کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو پر ان کی اداکاری کو سراہتے ہوئے کہا کہ آپ نے خاتون اینکر سے بہتر ایکٹنگ کی ہے۔

بھارتی خاتون صحافی کی اداکاری اور صحافتی اقدار پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک صارف لکھتے ہیں کہ یہ صحافت کی موت ہے۔

نرمل جیوتی نامی صارف نے بھارتی نیوز چینل ری پبلک ٹی وی کو ٹیگ کرتے ہوئے سوال کیا کہ یہ سب حقیقت میں ہوا ہے؟

ایک صارف نے اداکارہ جوہی چاولہ کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ آپ ایک فلم میں اداکاری کر رہی ہیں جبکہ خاتون اینکر اسٹوڈیو میں اداکاری کر رہی ہیں۔

ایک صارف نے طنزاً لکھا کہ پہلے بالی ووڈ کے گانے ریمکس ہوتے تھے اور فلموں کے سین بھی ریمکس ہونے لگے ہیں۔

 

 

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp