پیٹرولیم قیمتوں کا فارمولا، پاکستان بزنس فورم کا وزیراعظم کو کھلا خط، فوری نظرثانی کا مطالبہ

ہفتہ 25 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان بزنس فورم نے وزیراعظم شہباز شریف کے نام ایک خط ارسال کرتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی روزانہ قیمتوں کے تعین کے موجودہ نظام پر فوری اور جامع نظرثانی کا مطالبہ کر دیا ہے۔

فورم کا مؤقف ہے کہ یہ فارمولا نہ صرف کاروباری برادری بلکہ عام شہریوں کے لیے بھی مسلسل بے یقینی اور جمود کا باعث بن چکا ہے۔

روزمرہ اشیا کی قیمتیں بھی من مانی

خط میں واضح کیا گیا ہے کہ موجودہ فارمولے کے سبب پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں غیرمعمولی اتار چڑھاؤ کا اثر روزمرہ ضروریات کی اشیا پر بھی پڑ رہا ہے، جہاں تاجر اور دکاندار من مانے انداز میں نرخ وصول کر رہے ہیں۔ فورم کے مطابق اس صورتحال نے مجموعی طور پر معاشی سرگرمیوں کو غیر مستحکم کر دیا ہے۔

پانچ دن میں پیٹرول 24 اور ڈیزل 60 روپے مہنگا

پاکستان بزنس فورم نے اعداد و شمار پیش کرتے ہوئے بتایا کہ محض گزشتہ 5 روز کے دوران پیٹرول کی قیمت میں 24 روپے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 60 روپے فی لیٹر تک کا اضافہ کیا جا چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پیٹرول کی قیمتیں روزانہ بدلنے کا نظام، کراچی کے عوام کیا کہتے ہیں؟

فورم نے اس اضافے کو ‘ناقابلِ برداشت’ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے مشکل معاشی حالات میں حکومت کی ذمہ داری عوام کو ریلیف دینا ہے، نہ کہ تمام تر بوجھ ان کے کندھوں پر منتقل کر دینا۔

معیشت کو سہارا چاہیے، لیکن حکومتی رویہ مختلف ہے

خط میں وزیراعظم سے براہِ راست مخاطب ہوتے ہوئے کہا گیا کہ ’وزیراعظم صاحب! معیشت کو سہارے کی ضرورت ہے، لیکن حکومت کے طرزِ عمل سے ایسا کچھ محسوس نہیں ہو رہا۔‘

فورم نے تجویز دی کہ پیٹرولیم لیوی کو 18 فیصد جی ایس ٹی کے مساوی، فی لیٹر بنیاد پر مقرر کیا جائے تاکہ صارفین پر بوجھ میں توازن لایا جا سکے۔

ڈیلرز مارجن میں اضافے کی مخالفت

خط میں پیٹرولیم ڈیلرز کے مارجن میں کسی بھی قسم کے اضافے کی سختی سے مخالفت کی گئی ہے۔ فورم کا کہنا ہے کہ اس کے برعکس تیل کی مارکیٹنگ کمپنیوں کے فی لیٹر مارجن میں کمی کی جانی چاہیے، تاکہ صارفین کو کسی حد تک ریلیف مل سکے۔

حالیہ قیمتوں میں مسلسل اضافہ

واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ روز بھی حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 66 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 335 روپے 18 پیسے فی لیٹر مقرر ہوئی۔

مزید پڑھیں:پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں روزانہ رد و بدل آج سے شروع، کن ایام میں قیمتیں برقرار رہیں گی؟

اسی طرح ڈیزل کی قیمت میں بھی 4 روپے 80 پیسے کا اضافہ کیا گیا، جس کے بعد ڈیزل کی موجودہ قیمت 383 روپے 46 پیسے فی لیٹر تک جا پہنچی ہے۔

یہ حالیہ اضافہ اس مسلسل رجحان کا تسلسل ہے جس نے چند ہی دنوں میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو نمایاں طور پر بڑھا دیا اور یہی وہ پس منظر ہے جس نے پاکستان بزنس فورم کو وزیراعظم سے براہِ راست رجوع کرنے پر مجبور کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بیلجیم، گھر کی مرمت کے دوران دیوار سے 2 ارب 89 کروڑ کا سونا نکل آیا، اصل وارث کون؟، نئی بحث شروع

ایئر انڈیا پائلٹ کا بھنگ ٹیسٹ مثبت، کیا یہی طیارے کے اچانک نیچے آنے کی وجہ تھی؟

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

طالبان قیادت کے بیانات پر پاکستان کا مؤقف، افغانستان میں دہشتگردی اور حکومتی طرزِ عمل پر سوالات

اسپین کے سیوٹا میں تارکین وطن میں متعدی امراض پھیلنے لگے

ویڈیو

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

پاک سعودی فضائی رابطوں میں نیا اضافہ، ریاض ایئر کی پہلی پرواز کی اسلام آباد لینڈنگ، واٹر سیلوٹ پیش

پاکستان کے آزادی کے دن کی تقریبات، سویٹ ہوم کے بچے فوجی یونیفارم میں بنے توجہ کا مرکز !

کالم / تجزیہ

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی