نیپال کے دارالحکومت کٹھمنڈو میں بھارتی فلم ’آدی پروش‘ کی نمائش پر پابندی کیوں لگی؟

جمعہ 16 جون 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نیپال کے دارالحکومت کٹھمنڈو میں بھارتی فلم ’آدی پروش‘ کی نمائش پر پابندی عائد کردی گئی اور ساتھ ہی آئندہ بھارت کی کسی بھی فلم کو ملک میں نہ چلنے دینے کا انتباہ بھی کیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نیپال فلم ایسوسی ایشن نے کھٹمنڈو کے تمام سنیما گھروں سے کہا ہے کہ وہ آدی پروش کی نمائش بند کر دیں اور دارالحکومت  سے باہر کے سنیما گھروں میں سیکیورٹی کی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد ہی اسے ریلیز کریں۔

دریں اثنا کھٹمنڈو کے میئر بالین شاہ نے خبردار کیا ہے کہ اگر فلم ’آدی پروش‘ میں سیتا کی جائے پیدائش کی غلطی کو درست نہ کیا گیا تو ان کے شہر میں کسی بھی ہندوستانی فلم کو نمائش کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

اپنے ٹوئٹ میں میئر بالین شاہ کا کہنا ہے کہ ‘آدی پروش میں اس بات کا ذکر ہے کہ سیتا ہندوستان کی بیٹی ہیں لیکن اگر فلم میں اس غلطی کو درست نہیں کیا جاتا تو پھر آئندہ کسی بھی ہندوستانی فلم کو کھٹمنڈو میٹروپولیٹن سٹی کی حدود میں نمائش کی اجازت نہیں دی جائے گی‘۔

واضح رہے کہ مذکورہ فلم کی تحریر اور ہدایت کاری اوم راوت نے کی ہے اور اسے ٹی سیریز اور ریٹروفائلز نے پروڈیوس کیا ہے۔ ہندی اور تیلگو زبانوں میں بیک وقت شوٹ ہونے والی اس فلم نے ہندوستان میں بھی تنازعہ کھڑا کر دیا ہے۔

نیپال کے سنسر بورڈ نے بھی اسی اختلافی وجہ کی بنیاد پر ‘آدی پروش’ کی نمائش کی اجازت واپس لینے کا فیصلہ کیا۔

واضح رہے کہ ہندوؤں کی مقدس کتاب رامائن کے مطابق دیوتا رام کی اہلیہ سیتا کی پیدائش نیپال کے علاقے جنک پور میں ہوئی تھی اور رام نے وہیں ان سے شادی کی تھی۔ تاہم ’آدی پروش‘ میں سیتا جی کی جائے پیدائش بھارت بتائی گئی جس پر ہندوستان کے کچھ حصوں کی طرح نیپال میں بھی فلم ساز کو آڑے ہاتھوں لیا گیا۔

میئر بالین شاہ کے علاوہ نیپال کی بعض سیاسی جماعتوں نے بھی فلم کی مخالفت کرتے ہوئے فلم ساز کو خبردار کیا ہے کہ جب تک وہ سیتا کی جائے پیدائش کے حوالے سے غلطیوں کو درست نہیں کرتے وہ اس فلم کی نمائش کی اجازت نہیں دیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت، سعودی کمپنیاں متعدد بڑے منصوبوں میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کے لیے تیار

پاکستان اور تاجکستان کے درمیان دوطرفہ تجارتی حجم 200ملین ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق

بھارت اسرائیل کی ایک اور سازش بے نقاب، پاکستان کے خلاف ’را‘ اور ’موساد‘ کا پیرس میں خفیہ اجلاس، بی ایل اے کی پشت پناہی کا انکشاف

وی نیوز سے وابستہ سینیئر صحافی عبید اللہ عابد کے جواں سال بیٹے ’انس عبید‘ انتقال کر گئے

بھارتی فوج کی 11 مقامات پر لوگوں کو بنگلہ دیش دھکیلنے کی مبینہ کوششیں ناکام، 28 افراد محصور

ویڈیو

جی بی الیکشن میں پی ٹی آئی کے لیے بُری خبر، سہیل آفریدی کی اہم شخصیت سے ملاقات میں کیا طے پایا؟

بھارت کے متنازع آبی منصوبے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی قرار، خطے میں امن کے لیے سفارتکاری جاری، ترجمان دفتر خارجہ

صدر ٹرمپ کو دھچکا،امریکی ایوانِ نمائندگان نے ایران کے خلاف فوجی کارروائی روکنے کی قرارداد منظور کر لی

کالم / تجزیہ

ٹرمپ نیتن یاہو تلخی اور مشرق وسطیٰ کا بدلتا نقشہ

کیا لاہور کو آؤٹ سائیڈرز نے تباہ کیا ہے؟

28 ویں ترمیم تو آنی ہی آنی ہے