پیٹرولیم کی قیمتوں میں ردوبدل، پیٹرول ایک روپے سستا اور ڈیزل 3.37 روپے مہنگا

پیر 27 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پیٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کردیا گیا ہے،پیٹرول ایک روپے سستا اور ڈیزل 3.37 روپے مہنگا ہوگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی تیل بردار جہاز باب المندب سے نکلنے میں کامیاب، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی امید : وزیر پیٹرولیم

وزارتِ توانائی (پٹرولیم ڈویژن) نے اوگرا کی سفارشات پر پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا باضابطہ اعلامیہ جاری کردیا ہے، جس کا اطلاق 28 جولائی 2026 سے ہوگا۔

نئے اعلامیے کے مطابق عوام کو پٹرول کی قیمت میں ایک روپیہ فی لیٹر کمی کا معمولی ریلیف دیا گیا ہے، جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 335.18 روپے سے کم ہوکر 334.18 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت کا 2 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان

دوسری جانب ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3.37 روپے فی لیٹر کا اضافہ کردیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 383.46 روپے سے بڑھ کر 386.83 روپے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp