حکومت کا 2 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان

ہفتہ 25 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی حکومت نے 2 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن نے واضح کیا ہے کہ 26 اور 27 جولائی کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی اور 25 جولائی کو نافذ قیمتیں ہی برقرار رہیں گی۔

پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری وضاحتی اعلامیے کے مطابق ویک اینڈ کے دوران بین الاقوامی مارکیٹ میں پلیٹس کی قیمتیں جاری نہ ہونے کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا تعین ممکن نہیں، اسی لیے موجودہ نرخ برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 383 روپے 46 پیسے فی لیٹر برقرار رہے گی، جبکہ موٹر اسپرٹ (پیٹرول) بدستور 335 روپے 18 پیسے فی لیٹر کے حساب سے فروخت کیا جائے گا۔

پیٹرولیم ڈویژن نے مزید بتایا کہ یہ وضاحت 24 جولائی کو جاری کی گئی پریس ریلیز کے حوالے سے سامنے آنے والے ابہام کو دور کرنے کے لیے جاری کی گئی ہے، جس کے تحت 26 اور 27 جولائی کے دوران 25 جولائی کو نافذ قیمتیں ہی قابل عمل رہیں گی۔

واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے متعارف کرائے گئے نئے نظام کے تحت اب پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین روزانہ کی بنیاد پر کیا جاتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال کا دعویٰ، کراچی سب سے زیادہ ٹیکس دیتا ہے، حقیقت کیا ہے؟

اسحاق ڈار اور سعودی وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، خطے کی صورتحال اور پاک سعودی تعلقات پر تبادلہ خیال

جنوبی وزیرستان:سیکیورٹی فورسز نے خودکش حملہ ناکام بنا دیا، 4 فتنہ الخوارج دہشتگرد ہلاک

مون سون بارشیں جاری، چناب میں درمیانے درجے کے سیلاب اور کئی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ

پیٹرولیم قیمتوں کا فارمولا، پاکستان بزنس فورم کا وزیراعظم کو کھلا خط، فوری نظرثانی کا مطالبہ

ویڈیو

وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال کا دعویٰ، کراچی سب سے زیادہ ٹیکس دیتا ہے، حقیقت کیا ہے؟

آزاد کشمیر الیکشن: گہما گہمی عروج پر پہنچ گئی، کس کا پلڑا بھاری؟

پہلا ٹیسٹ: برائن لارا اسٹیڈیم میں ویسٹ انڈیز کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری

کالم / تجزیہ

ہوا دان، منگھ، بادگیر یا بادکش

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں

مشرقِ وسطیٰ میں پاکستان کا ابھرتا ہوا کردار