بھارتی ریاست آندھرا پردیش کے وزیراعلیٰ سے ملاقات کے 3 دن بعد طالبہ نے خودکشی کرلی

منگل 28 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں دسویں جماعت کی ایک طالبہ نے مبینہ طور پر خودکشی کر کے زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ طالبہ چند روز قبل وزیراعلیٰ این چندرابابو نائیڈو کے ساتھ ایک سرکاری تقریب میں شریک ہوئی تھی، جہاں اس نے تقریب سے خطاب بھی کیا تھا۔

پولیس کے مطابق واقعہ ضلع آلوری سیتا رام راجو کے علاقے رامپاچوداورم منڈل کے گاؤں ایرلا پلی میں پیش آیا، جہاں سرکاری زِلہ پریشد ہائی اسکول رامپاچوداورم کی طالبہ مرم شوانی مردہ پائی گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ شوانی اپنی دادی کے گھر میں مردہ حالت میں ملی۔ واقعے کے بعد مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

وزیراعلیٰ کے ساتھ تقریب میں شرکت کی تھی

رپورٹس کے مطابق واقعے سے صرف 3 روز قبل شوانی نے ریاستی حکومت کی جانب سے منعقدہ میگا پیرنٹ ٹیچر میٹنگ میں شرکت کی تھی، جہاں اس نے وزیراعلیٰ چندرابابو نائیڈو اور وزیر تعلیم نارا لوکیش کی موجودگی میں خطاب کیا تھا۔

طالبہ نے تقریب کے دوران اپنی خواہش کا اظہار کیا تھا کہ وہ ’شائننگ اسٹار‘ ایوارڈ حاصل کرنا چاہتی ہے۔

اس کی تقریر کے بعد وزیراعلیٰ چندرابابو نائیڈو نے اسے اپنے پاس بیٹھنے کے لیے بلایا، اس سے گفتگو کی اور دیگر طلبہ کے ساتھ کھانا بھی کھایا۔

گھر والوں کے نام تحریری نوٹ برآمد

تحقیقاتی حکام کے مطابق پولیس نے جائے وقوعہ سے ایک ہاتھ سے لکھا ہوا نوٹ بھی برآمد کیا ہے، جس میں طالبہ نے اپنے والدین سے معذرت کی اور لکھا کہ وہ ان کے خواب پورے کرنے کے لیے سخت محنت کرنا چاہتی تھی۔

نوٹ میں یہ بھی درج تھا کہ وہ زندگی گزارنا چاہتی تھی، لیکن حالات اس کے لیے مشکل ہو گئے تھے۔ اس نے اپنے اہلِ خانہ سے متحد رہنے کی اپیل بھی کی۔

پولیس کے مطابق تاحال طالبہ کی خودکشی کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی اور مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔

وزیراعلیٰ نے تحقیقات کا حکم دے دیا

وزیراعلیٰ چندرابابو نائیڈو نے طالبہ کی موت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے واقعے کی مکمل تحقیقات کا حکم دیا ہے۔

اپنے بیان میں وزیراعلیٰ نے اسکول تقریب کے دوران شوانی کے جوش، صلاحیتوں اور مستقبل کے عزائم کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ اس کی موت انتہائی افسوسناک اور دل دہلا دینے والا واقعہ ہے۔

انہوں نے ذہنی دباؤ یا مشکلات کا سامنا کرنے والے طلبہ سے اپیل کی کہ وہ اپنے خاندان، دوستوں اور قریبی افراد سے مدد حاصل کریں، کیونکہ ہر مسئلے کا کوئی نہ کوئی حل موجود ہوتا ہے۔

طالبہ کی موت کے بعد علاقے کے اساتذہ، ہم جماعت طلبہ اور قبائلی علاقے کے رہائشی غمزدہ ہیں، جبکہ پولیس واقعے کے اصل محرکات جاننے کے لیے تحقیقات جاری رکھے ہوئے ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اعلیٰ عدلیہ کے ججز کی تنخواہوں اور مراعات میں بڑا اضافہ

مچل اسٹارک کا نیا ریکارڈ، بائیں ہاتھ سے بولنگ کرنے والے ٹیسٹ کرکٹ کے کامیاب ترین بولر بن گئے

روس اور ایران کے خطرات کے پیشِ نظر جرمنی کا خفیہ اداروں کو مزید طاقت دینے کا فیصلہ

ایران امریکا جنگ میں پاکستان کے ثالثی کردار کی بھرپور حمایت کرتے ہیں، نارویجن وزیرِ خارجہ کی اسحاق ڈار کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس

عمران خان سے ملاقات نہ ہوئی تو احتجاج ہوگا، سہیل آفریدی، ملاقات کی کوئی یقین دہانی نہیں، جیل حکام

ویڈیو

ایران امریکا جنگ میں پاکستان کے ثالثی کردار کی بھرپور حمایت کرتے ہیں، نارویجن وزیرِ خارجہ کی اسحاق ڈار کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس

آزاد کشمیر کے عوام نے عوامی ایکشن کمیٹی کو مسترد کر دیا، تشدد کسی صورت برداشت نہیں ہوگا،  ترجمان آزاد جموں و کشمیر پولیس

‘’میرا پاکستان’ آپ کے نزدیک کس احساس کا نام ہے؟’

کالم / تجزیہ

انڈین خارجہ پالیسی کی ارتھی

ہمیں کاکروچ نہیں، خرگوش چاہئیں

13 برس بعد معلوم ہوا