نیند کی کمی موٹاپے کا خطرہ بڑھا سکتی ہے

بدھ 29 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 

ایک نئی طبی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ اگر کوئی شخص مسلسل کم نیند لیتا رہے تو صرف چھ ہفتوں میں اس کا وزن بڑھ سکتا ہے اور کمر کا گھیراؤ بھی زیادہ ہو سکتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اچھی نیند صحت مند جسم اور دل کی حفاظت کے لیے متوازن غذا اور ورزش جتنی ہی اہم ہے۔

امریکا کی کولمبیا یونیورسٹی ارونگ میڈیکل سینٹر کی تحقیق کے مطابق ہر رات تقریباً ڈیڑھ گھنٹہ کم سونے والے افراد کا وزن صرف 6 ہفتوں میں اوسطاً ایک پاؤنڈ (تقریباً 450 گرام) بڑھ گیا، جبکہ ان کی کمر کے گھیراؤ میں بھی معمولی اضافہ دیکھا گیا۔

https://twitrter.com/Daily_MailUS/status/2081809646155673874

یہ تحقیق طبی جریدے اینلز آف انٹرنل میڈیسن میں شائع ہوئی، جس میں 95 ایسے بالغ افراد کا جائزہ لیا گیا جو پہلے ہی دل یا میٹابولزم سے متعلق بیماریوں کے خطرے سے دوچار تھے۔ محققین نے شرکا کی چھ ہفتے مناسب نیند اور پھر چھ ہفتے کم نیند کی عادت کا موازنہ کیا۔

تحقیق میں یہ بھی سامنے آیا کہ کم نیند لینے والے افراد نے زیادہ وقت بیٹھ کر گزارا، اگرچہ ان کی ورزش کی مقدار میں نمایاں فرق نہیں آیا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ وزن بڑھنے کے باوجود جسم میں چربی یا پٹھوں کے تناسب میں کوئی واضح تبدیلی ریکارڈ نہیں کی گئی۔ محققین نے شرکا کی خوراک کا بھی جائزہ نہیں لیا، اس لیے یہ واضح نہیں ہو سکا کہ وزن بڑھنے کی بنیادی وجہ کیا تھی۔

تحقیق میں شامل نہ ہونے والی ماہر امراضِ نسواں ڈاکٹر سومی جاوید کا کہنا ہے کہ نیند جسم کے میٹابولزم کو متوازن رکھنے میں بنیادی کردار ادا کرتی ہے۔ ان کے مطابق مسلسل کم نیند جسم کے لیے وزن کو قابو میں رکھنا مشکل بنا دیتی ہے، جبکہ سنِ یاس (مینوپاز) سے گزرنے والی خواتین اس سے زیادہ متاثر ہو سکتی ہیں کیونکہ اس مرحلے میں نیند کے مسائل عام ہو جاتے ہیں۔

امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن بھی اچھی نیند کو دل کی صحت کے لیے ضروری قرار دیتی ہے اور بالغ افراد کو روزانہ سات سے نو گھنٹے سونے کی سفارش کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ہفتہ وار نیند پوری کرنے کی کوشش کیوں بن جاتی ہے پیر کی تھکن کی وجہ؟

محققین نے واضح کیا کہ یہ تحقیق محدود پیمانے پر کی گئی تھی، اس لیے مزید بڑے اور طویل مدتی مطالعات کی ضرورت ہے تاکہ کم نیند اور وزن میں اضافے کے تعلق کو مزید بہتر انداز میں سمجھا جا سکے۔ تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ صحت مند غذا اور ورزش کے ساتھ مناسب نیند بھی اچھی صحت کے لیے ناگزیر ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فاطمہ ثنا کی عالمی کرکٹ میں دھوم، کینیڈا سپر 60 کی فرنچائز سے معاہدہ

ماہرین آثارِ قدیمہ کا موئن جو دڑو میں نئی تحقیق اور شہر کی فصیل کی نقل تعمیر کرنے کا مطالبہ

ورلڈ کپ کے اہم معرکے سے قبل قومی ہاکی ٹیم کی قیادت میں بڑی تبدیلی، عماد شکیل بٹ کو کپتانی سے ہٹا دیا گیا

بی جے پی رہنما کی بیٹی نے بھارتی نوجوانوں کے احتجاج کی حمایت کی وجہ بتا دی

دوران سفر متلی کی شکایت: ازالے کے لیے آئی فون کی ایک خفیہ سیٹنگ استعمال کرکے دیکھیں

ویڈیو

جسٹن گریوز نے ٹیسٹ کرکٹ میں منفرد عالمی ریکارڈ قائم کرلیا، ’سہولت کار‘ پاکستان ٹیم

پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن پھر آمنے سامنے، آخر اس لڑائی کی وجہ کیا ہے؟

اسحاق ڈار اور کویتی وزیر خارجہ کے درمیان اہم ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

کالم / تجزیہ

ایک اور میچ، ایک اور شکست، اب تو عادت سی ہے ہم کو!

اے ٹی ایم مشین 

28 جولائی 2010: وہ دن جب میرے قدموں تلے زمین نکل گئی