بنگلہ دیشی طلبہ کے لیے علامہ محمد اقبال اسکالرشپ پروگرام کے دوسرے مرحلے کا آغاز

بدھ 29 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تعلیمی تعاون کو فروغ دینے کے لیے ’پاکستان بنگلہ دیش نالج کوریڈور‘ کے تحت علامہ محمد اقبال اسکالرشپ پروگرام کے دوسرے مرحلے کا آغاز کر دیا گیا۔ اس موقع پر ڈھاکہ میں پاکستان ایجوکیشن ایکسپو 2026 کا بھی افتتاح کیا گیا، جس میں پاکستان کی 20 ممتاز جامعات نے شرکت کی۔

پاکستان ہائی کمیشن بنگلہ دیش اور ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) پاکستان کے اشتراک سے ڈھاکہ میں منعقدہ پاکستان ایجوکیشن ایکسپو 2026 کے دوران بنگلہ دیشی طلبہ کے لیے علامہ محمد اقبال اسکالرشپ پروگرام کے دوسرے مرحلے کا باضابطہ آغاز کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان بنگلہ دیش نالج کوریڈور: علامہ اقبال اسکالرشپ کے تحت 45 بنگلہ دیشی طلبا کراچی پہنچ گئے

ایکسپو میں پاکستان کی 20 معروف جامعات اور اعلیٰ تعلیمی اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی اور بنگلہ دیشی طلبہ کو اعلیٰ تعلیم اور مکمل فنڈڈ اسکالرشپس کے مواقع سے آگاہ کیا۔

یہ اقدام ’پاکستان بنگلہ دیش نالج کوریڈور‘ کا حصہ ہے، جس کا آغاز اگست 2025 میں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کے دورۂ بنگلہ دیش کے بعد کیا گیا تھا۔ اس موقع پر بنگلہ دیشی طلبہ کے لیے 500 مکمل فنڈڈ اسکالرشپس کا اعلان کیا گیا تھا۔ اس پروگرام کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان تعلیم، نوجوانوں کی ترقی، تحقیق اور تعلیمی تعاون کو فروغ دینا ہے۔

پاکستان ایجوکیشن ایکسپو کا افتتاح بنگلہ دیش کے وزیر تعلیم ڈاکٹر اے این ایم احسن الحق میلن نے کیا۔ تقریب میں وزارت تعلیم کے اعلیٰ حکام، جامعات کے وائس چانسلرز، کالجوں کے سربراہان، پاکستانی جامعات کے نمائندوں، صحافیوں اور طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

وزیر تعلیم نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان بنگلہ دیش نالج کوریڈور دونوں ممالک کے درمیان تعلیم اور تحقیق کے شعبوں میں تعاون کے نئے مواقع پیدا کرے گا اور باہمی تعلیمی روابط کو مزید مستحکم بنائے گا۔ انہوں نے بنگلہ دیشی طلبہ کے لیے پاکستان میں مکمل فنڈڈ اسکالرشپس کی فراہمی کو ایک قابلِ تحسین اقدام قرار دیا۔

پاکستان کے ہائی کمشنر عمران حیدر نے کہا کہ یہ پروگرام دونوں ممالک کے درمیان دیرپا تعلیمی اور ادارہ جاتی روابط کے قیام کی جانب ایک اہم سنگِ میل ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پہلے مرحلے کے تحت بنگلہ دیشی طلبہ پاکستان کی مختلف ممتاز جامعات میں اپنی تعلیم کا آغاز کر چکے ہیں، جبکہ دوسرے مرحلے سے طلبہ کے تبادلوں، مشترکہ تحقیق، ادارہ جاتی شراکت داری اور عوامی روابط کو مزید فروغ ملے گا۔

تقریب میں طلبہ اور تعلیمی حلقوں نے بھرپور دلچسپی کا اظہار کیا اور اسے پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تعلیمی تعاون کو وسعت دینے کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان کا عالمی نیوکلیئر سائنس اولمپیاڈ میں شاندار کارنامہ، ایک سونے اور 2 چاندی کے تمغے جیت لیے

سب گل سڑ چکا ہے

افغانستان میں خواتین پر تشدد اور ہلاکتوں میں سنسنی خیز اضافہ، برطانوی اخبار کی تحقیقاتی رپورٹ

پیٹرول کی عالمی قیمتیں برقرار رہیں تو اگلے 2 روز میں اچھی خبر مل سکتی ہے، وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک

محسن نقوی کا لاہور ایئرپورٹ کا اچانک دورہ، امیگریشن کاؤنٹرز مکمل کھلے رکھنے کا حکم

ویڈیو

آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے ایران اور عمان معاہدے کے قریب، تہران نے امریکی ناکہ بندی ختم کرنے کی شرط رکھ دی

اگر عام آدمی کا احتساب ہوتا ہے تو وزرا بھی قانون سے ماورا نہیں، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

کشمیری پاکستان کے مالک ہیں، مسلم لیگ (ن) کو دو تہائی اکثریت دلائیں گے، رانا ثنا اللہ کا ضلع باغ میں جلسہ عام سے خطاب

کالم / تجزیہ

سب گل سڑ چکا ہے

فیض، سیالکوٹ اور کرکٹ

پرانی کتابوں کا اتوار بازار