وکٹ لینے کے بعد پرجوش جشن : آئی سی سی نے خرم شہزاد اور محمد عباس کو سزا سنادی

بدھ 29 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کے فاسٹ بولرز خرم شہزاد اور محمد عباس کو ویسٹ انڈیز کے خلاف آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ سیریز کے پہلے ٹیسٹ کے دوران ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر سزا دے دی گئی۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دونوں کھلاڑیوں نے آئی سی سی ضابطہ اخلاق کے لیول ون کی خلاف ورزی کی، جو بلے باز کے آؤٹ ہونے کے بعد ایسے الفاظ، حرکات یا اشاروں سے متعلق ہے جو اس کی تضحیک کریں یا جارحانہ ردعمل کو بھڑکا سکتے ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی نسیم شاہ کو مہنگی پڑ گئی، آئی سی سی کا بڑا فیصلہ

خرم شہزاد پر میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا، جبکہ محمد عباس کو سرکاری تنبیہ جاری کی گئی۔ اس کے علاوہ دونوں کھلاڑیوں کے ڈسپلنری ریکارڈ میں ایک، ایک ڈیمیرٹ پوائنٹ بھی شامل کردیا گیا۔ گزشتہ 24 ماہ کے دوران دونوں کھلاڑیوں کے خلاف یہ پہلی خلاف ورزی ہے۔

آئی سی سی کے مطابق خرم شہزاد نے ویسٹ انڈیز کی دوسری اننگز کے 17ویں اوور میں شائی ہوپ کو آؤٹ کرنے کے بعد ان کے قریب جا کر جارحانہ انداز میں جشن منایا، جسے اشتعال انگیزی کا سبب بننے والا عمل قرار دیا گیا۔

محمد عباس کو بھی آخری وکٹ لینے کے بعد بلے باز جومیل واریکن کے قریب پُرجوش انداز میں جشن منانے پر سزا دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: لاس اینجلس اولمپکس 2028: کرکٹ کی تاریخی واپسی، ٹیموں کی کوالیفکیشن کا فارمولا سامنے آگیا

دونوں کھلاڑیوں نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے آئی سی سی ایلیٹ پینل کے میچ ریفری جیف کرو کی جانب سے تجویز کردہ سزا قبول کرلی، جس کے باعث باقاعدہ سماعت کی ضرورت پیش نہیں آئی۔

یہ الزامات آن فیلڈ امپائرز الیکس وارف اور رچرڈ کیٹلبرو کے ساتھ تیسرے امپائر جیارامان مدناگوپال نے عائد کیے تھے۔

آئی سی سی کے قوانین کے مطابق لیول ایک بار خلاف ورزی پر کم از کم سرکاری تنبیہ، زیادہ سے زیادہ میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ اور ایک یا 2 ڈیمیرٹ پوائنٹس دیے جاسکتے ہیں۔

اگر کوئی کھلاڑی 24 ماہ کے دوران 4 یا اس سے زیادہ ڈیمیرٹ پوائنٹس حاصل کر لیتا ہے تو انہیں معطلی کے پوائنٹس میں تبدیل کر دیا جاتا ہے، جس کے نتیجے میں متعلقہ کھلاڑی پر ایک ٹیسٹ یا 2 ایک روزہ یا 2 بین الاقوامی ٹی ٹوئنٹی میچوں کی پابندی عائد کی جاسکتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افغانستان میں خواتین پر تشدد اور ہلاکتوں میں سنسنی خیز اضافہ، برطانوی اخبار کی تحقیقاتی رپورٹ

پاکستان میں ایندھن کی قلت نہیں ہونے دی، قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو منتقل کیا، وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک

محسن نقوی کا لاہور ایئرپورٹ کا اچانک دورہ، امیگریشن کاؤنٹرز مکمل کھلے رکھنے کا حکم

80 برس کی عمر میں عالمی اعزاز، چینی مصورہ کائی گاؤ نے تاریخ رقم کردی

بی جے پی کی اوچھی حرکتیں: جھارکھنڈ میں احتجاج کے دوران اسٹوڈنٹ لیڈر نیہا بورا پر سیاہی پھینک دی گئی

ویڈیو

آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے ایران اور عمان معاہدے کے قریب، تہران نے امریکی ناکہ بندی ختم کرنے کی شرط رکھ دی

اگر عام آدمی کا احتساب ہوتا ہے تو وزرا بھی قانون سے ماورا نہیں، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

کشمیری پاکستان کے مالک ہیں، مسلم لیگ (ن) کو دو تہائی اکثریت دلائیں گے، رانا ثنا اللہ کا ضلع باغ میں جلسہ عام سے خطاب

کالم / تجزیہ

فیض، سیالکوٹ اور کرکٹ

پرانی کتابوں کا اتوار بازار

اپنی زندگی کے ایڈیٹر بنیں، رائٹر نہیں