پیٹرول معمولی سستا، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں اضافہ، حکومت نے نئی قیمتوں کا اعلان کردیا

بدھ 29 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

حکومت نے یومیہ بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کرتے ہوئے پیٹرول کی قیمت میں معمولی کمی جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں مزید اضافہ کردیا ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 75 پیسے کی کمی کی گئی ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 2 روپے 24 پیسے فی لیٹر مہنگا کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی یہ نئی قیمتیں 30 جولائی کے لیے نافذ العمل ہوں گی۔

حکومت نے خطے میں پیدا ہونے والی غیر یقینی صورتحال کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا روزانہ کی بنیاد پر تعین کرنے کا فیصلہ کر رکھا ہے۔

اس پالیسی کے تحت اوگرا وزیراعظم یا وفاقی حکومت سے پیشگی منظوری کے بغیر نئی قیمتوں کا اعلان کرے گا، تاہم ہفتہ اور اتوار کو پہلے سے نافذ قیمتیں برقرار رہیں گی۔

واضح رہے کہ 29 جولائی کے لیے بھی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا تھا۔ گزشتہ روز وقت پیٹرول ایک روپیہ 63 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل ایک روپیہ 55 پیسے فی لیٹر مہنگا کیا گیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp