بی جے پی رہنما کی بیٹی نے بھارتی نوجوانوں کے احتجاج کی حمایت کی وجہ بتا دی

بدھ 29 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت کی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) سے تعلق رکھنے والی رہنما کی بیٹی یشسوینی راجے سنگھ نے ملک میں نوجوانوں کی جانب سے ہونے والے احتجاج کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ تحریک روزگار، امتحانی نظام اور نوجوانوں کے مستقبل سے متعلق حقیقی مسائل کو اجاگر کررہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اگر طلبا کو دھمکانا بند نہیں کیا تو پہلے سے بڑا احتجاج کریں گے، کاکروچ جنتا پارٹی کا اعلان

الجزیرہ کو دیے گئے انٹرویو میں یشسوینی راجے سنگھ نے کہا کہ ان کا تعلق بی جے پی کے سیاسی خاندان سے ضرور ہے، تاہم وہ نوجوانوں کے مطالبات کو جائز سمجھتی ہیں اور ان کی آواز کے ساتھ کھڑی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ احتجاج میں شامل نوجوانوں کا مقصد سیاسی مخالفت نہیں بلکہ ایسے مسائل کی نشاندہی کرنا ہے جو لاکھوں طلبہ اور نوجوانوں کی زندگیوں کو متاثر کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کی بات سنی جانی چاہیے اور ان کے خدشات کا سنجیدگی سے حل تلاش کیا جانا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت سے کامیاب مذاکرات، ’کاکروچ جنتا پارٹی‘ نے احتجاج ختم کرنے کا اعلان کردیا

بھارت میں حالیہ ہفتوں کے دوران نوجوانوں کی زیر قیادت احتجاجی تحریک نے وسیع توجہ حاصل کی، جس میں امتحانی نظام، روزگار کے مواقع اور حکومتی پالیسیوں کے خلاف مظاہرے کیے گئے۔ ان احتجاجوں کے بعد حکومت کو بعض مطالبات پر اقدامات کرنا پڑے، جن میں وفاقی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کا استعفیٰ بھی شامل تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پورٹ قاسم میں 150 ایکڑ رقبے پر آٹو پروسیسنگ زون قائم کرنے کا منصوبہ

آزاد کشمیر: ن لیگی امیدوار نے فیصل راٹھور کی کامیابی چیلنج کردی، دوبارہ گنتی کی درخواست سماعت کے لیے منظور

یورپ میں شدید خشک سالی، توانائی کا نیا بحران پیدا، رومانیہ کا آخری فعال جوہری ری ایکٹر بھی بند ہونے کے قریب

پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں انگلینڈ ٹیم پر کرفیو نہیں ہوگا، جو روٹ نے کھلاڑیوں پر اعتماد کا اظہار کردیا

خیبرپختونخوا میں 15 اگست تک بارشوں کی پیشگوئی، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا

ویڈیو

سہیل آفریدی فارغ، اکبر ایس بابر کی تابڑ توڑ واپسی، عمران خان کا نیا پلان کیا ہے؟

جشن آزادی کی تیاریاں عروج پر، راجا بازار میں سبز ہلالی پرچموں اور جھنڈیوں کی بہار

پاکستان کے نوجوان ’کاکروچ‘ نہیں، قوم کا مستقبل اور اقبال کے شاہین ہیں، رانا مشہود احمد خان

کالم / تجزیہ

ہمیں کاکروچ نہیں، خرگوش چاہئیں

13 برس بعد معلوم ہوا

کشمیر اب ایک ٹیسٹ کیس ہے